حکومت دہلی نے انگلینڈ سے آنے والے مسافروں کی فہرست تیار کی: وجے دیو

وجے کمار دیو نے حکام کو یہ ہدایت دیں ہیں کہ انگلینڈ (برطانیہ) میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے سامنے آنے کے بعد معاملات پر راجدھانی کے تمام اضلاع میں سنجیدگی کے ساتھ رہنما ہدایات پر عمل یقینی بنائیں۔

وجے کمار دیو، تصویر آئی اے این ایس
وجے کمار دیو، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دارالحکومت میں کورونا وائرس انفیکشن کے نئے معاملات میں تیزی سے آرہی کمی کے باوجود دہلی حکومت کسی بھی طرح کی نرمی دینے کے حق میں نہیں ہے۔ دہلی کے چیف سکریٹری وجے کمار دیو نے ایڈیشنل چیف سکریٹری، پرنسپل ہیلتھ سکریٹری او رڈویزنل کمشنروں کو بدھ کو سخت ہدایت دی کہ برطانیہ میں کورونا کے نئے اسٹرین ملنے کے پیش نظر نئے سال کی تقاریب پر مکمل طور پر الر ٹ رہیں اور کووڈ۔ 19 پر مرکزی حکومت کی طرف سے جاری رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کرائیں۔

وجے کمار دیو نے حکام کو یہ بھی سخت ہدایت دی کہ انگلینڈ (برطانیہ) میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے سامنے آنے کے بعد معاملات پر راجدھانی کے تمام اضلاع میں سنجیدگی کے ساتھ رہنما ہدایات پر عمل یقینی بنائیں۔ انہوں نے حکام کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے دوران یہ بھی سخت ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق جاری کی گئی رہنما ہدایات میں بالکل نرمی نہیں برتیں۔ چیف سکریٹری نے کورونا کے سبب نئے سال کے جشن پر نزدیکی نظر رکھنے کی سخت ہدایات دیں۔


وجے کمار دیو نے دہلی کے ڈویزنل کمشنر کو یہ بھی سخت ہدایت دی کہ انگلینڈ سے آنے والے وائرس کے خطرات کے سبب شہری ہوابازی اور امیگریشن محکمہ سے آنے والی اطلاعات مرتب کریں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ سے آنے والے مسافروں کی بھی ایک فہرست تیار کی گئی ہے جسے علاقائی و ضلع وار مرتب کیا گیا ہے۔ اسے ضلع کی سروے ٹیموں کو سرویلانس اور ٹریسنگ /ٹریکنگ کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی شہری ہوابازی اور مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کیے گئے پروٹوکول کے مطابق سروے ٹیم ٹریسنگ/ٹریکنگ کا کا م کریں گی۔

ضلع میں بدھ کو جاری اعدادو شمار میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر آنے والے مریضوں کی تعداد 939 درج کی گئی تھی۔ وہاں پازیٹیویٹی ریٹ 1.14 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی میں فعال مریضوں کی مجموعی تعداد کم ہوکر 8735 رہ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔