برطانیہ میں کورونا کی دوسری نئی قسم سےدہشت، لاک ڈاؤن سخت،جنوبی افریقہ کی پروازیں روکیں

برطانیہ کے سرکاری ذرائع کا کہناہےکہ کورونا کی جو دو نئی اقسام کے معاملہ سامنے آئے ہیں وہ لوگ گزشتہ ہفتہ جنوبی افریقہ سے واپس لوٹے تھے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

سید خرم رضا

برطانیہ میں کورونا کےایک اور نئےقسم کے پتہ لگنے سے وہاں دہشت پھیل گئی ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ نئی اقسام جنوبی افریقہ سے آئی ہیں کیونکہ یہ ان مریضوں میں پائی گئی ہیں جو جنوبی افریقہ سےواپس لوٹے تھے۔برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہیکناک نے بدھ کو یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے یہ خدشہ ظاہر کیاہے کہ کورونا کی یہ نئی قسم زیادہ تیزی سےپھیلنے والی اوراپنی شکل بدلنے والی ہے۔برطانیہ کے محکمہ صحت نے حال ہی میں بتا یا تھا کہ کورونا وائرس کی ایک بدلی ہوئی قسم کاپتہ لگاہے جو اس وبا کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ ہو سکتی ہے۔

برطانیہ میں اب جنوبی افریقہ سے آئے کورونا کےایک اور نئے اقسام کے پتہ لگنے کے بعد خوف کاماحول پیدا ہوگیا ہےاور اس وبا کے مزیدتیزی سے پھیلنےکا خوف منڈرانے لگا ہے۔وزیر صحت نے دس ڈاؤننگ اسٹریٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کےدونوں نئےاقسام ان لوگوں میں پائے گئے ہیں جو پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران جنوبی افریقہ سے واپس لوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی یہ نئی قسم زیادہ تشویش پیدا کرنےوالی ہے۔


اس خبر کے بعد برطانیہ نے جنوبی افریقہ کی پروازوں پرروک لگادی ہے اور ان لوگوں سےخود کو فورا کوارنٹائن کرنےکےلئے کہاہے جو جنوبی افریقہ سے ہوکر آئےہوں یا پھر پندرہ روز میں وہاں سےآئے لوگوں سےرابطہ میں آئے ہوں۔

واضح رہے جب سے کورونا کی پہلی نئی قسم کا پتہ لگا تھا اسی وقت سے ہندوستان سمیت کئی ممالک نے برطانیہ سے آنے والی پروازوں پرروک لگا دی تھی۔برطانیہ میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */