دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ: عدالت نے پانچ ملزمان کو دی عبوری ضمانت

دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی معاملے کی تحقیقات کے دوران تمام پانچوں ملزمین کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے گرفتار نہیں کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>عدالتی فیصلہ / Getty Images</p></div>

عدالتی فیصلہ / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کی راؤس ایونیو عدالت نے منگل کو محکمہ ایکسائز کے دو سابق سرکاری ملازمین کلدیپ سنگھ اور نریندر سنگھ اور تین دیگر گوتم موتھا، ارون پلائی اور تاجر سمیر مہندرو کو عبوری ضمانت دے دی۔ دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی معاملے کی تحقیقات کے دوران تمام پانچوں ملزمین کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے گرفتار نہیں کیا تھا۔

خصوصی جج ایم کے ناگپال نے انہیں 50000 روپے کے ذاتی مچلکہ اور ایک لاکھ روپے پر ضمانت دی۔ اس کے علاوہ عدالت نے سی بی آئی سے ان کی باقاعدہ ضمانت کی عرضی پر بھی جواب طلب کیا اور معاملے کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔


سی بی آئی نے وجے نائر، ابھیشیک بوئن پلائی، سمیر مہندرو، ارون رام چندر پلائی، موتھا گوتم اور دو سرکاری ملازمین کلدیپ سنگھ، اس وقت کے محکمہ آبکاری کے ڈپٹی کمشنر اور اس وقت کے محکمہ ایکسائز کے اسسٹنٹ کمشنر نریندر سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ تاہم، نائر اور بوئینا پلی کو اسی عدالت نے پہلے ہی ضمانت دے دی تھی۔

حال ہی میں ٹرائل کورٹ نے کل سات ملزمان کے خلاف دائر سی بی آئی کی چارج شیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ملزمان کے خلاف سمن جاری کیا تھا۔ دونوں کی ضمانت کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مہندرو، نائر اور بوئینا پلی کو عدالتی حراست میں رہنا پڑے گا کیونکہ انہیں ای ڈی نے ایکسائز منی لانڈرنگ کیس میں بھی گرفتار کیا تھا اور ان کی ضمانت کی درخواستیں ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہیں۔ اس سے پہلے ناگپال نے جیل حکام کو مہندرو کو 5 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔