برازیل: عظیم فٹبالر پیلے کو ہزاروں لوگوں نے دی آخری وداعی، آج شام سینٹوس واقع قبرستان میں ہوگی تدفین

پیلے کو منگل کے روز ساؤ پاؤلو سے 60 کلومیٹر دور واقع ساحلی شہر سینٹوس میں ایک ذاتی قبرستان میں دفن کیا جائے گا، اس سے قبل ان کا جسد خاکی سینٹوس اسٹیڈیم میں لوگوں کی دیدار کے لیے رکھا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>عظیم فٹبالر پیلے، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

عظیم فٹبالر پیلے، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

برازیل کے سینٹوس شہر میں ہزاروں لوگ فٹبال کے جادوگر پیلے کو آخری وداعی دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ جمعرات کو کولن کینسر کی وجہ سے 82 سالہ پیلے کا انتقال ہوا تھا اور اس کے بعد دنیائے فٹبال میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ ان کا جسد خاکی منگل کی صبح سینٹوس کے گھریلو میدان اُربانو کالڈیرا اسٹیڈیم میں رکھا گیا اور ’ویک‘ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہاں پیلے کے چاہنے والوں نے انھیں نم آنکھوں سے وداعی دی۔

نیوز ایجنسی سنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق سینٹوس اسٹیڈیم میں پیلے کو وداعی دینے والوں میں فیفا صدر جیانی انفینٹینو اور جنوبی امریکہ کے کانمبول فٹبال ایسو سی ایشن کے چیف الیکزاندرو ڈومنگوئز بھی شامل تھے۔ انفینٹینو نے اس موقع پر بتایا کہ انھوں نے تجویز رکھی ہے کہ دنیا بھر کے سبھی نیشنل فٹبال ایسو سی ایشن تین بار کے فیفا عالمی کپ فاتح (1958، 1962، 1970) کے نام پر ایک اسٹیڈیم کا نام رکھیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم پوری دنیا کے سبھی فیڈریشنز سے پیلے کے نام پر ایک اسٹیڈیم کا نام رکھنے کے لیے کہنے جا رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ نوجوان لوگوں، آنے والی نسلوں کو یہ جاننا اور یاد رکھنا ضروری ہے کہ پیلے کون تھے اور انھوں نے دنیا کو کیا کچھ دیا۔


قابل ذکر ہے کہ پیلے کو منگل کے روز ہندوستانی وقت کے مطابق شام تقریباً 6.30 بجے ساؤ پاؤلو سے 60 کلومیٹر دور واقع ساحلی شہر سینٹوس میں ایک ذاتی قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔ یہاں انھیں ان کے آبائی شہر کی ٹیم کے سب سے عظیم کھلاڑی کے طور پر عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اس درمیان ساؤ پاؤلو ریاست کے گورنر ٹارسیسیو ڈی فریٹاس نے میڈیا کو بتایا کہ برازیل کی حکومت نے سینٹوس کی بندرگاہ کا نام بدلنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو برازیل اور لاطینی امریکہ میں سب سے بڑا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔