کورونا انفیکشن: ہندوستان میں مریضوں کی تعداد چین سے زیادہ، بڑھ رہی دہشت

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3970 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 85940 ہو گئی اور اسی دوران 103 افراد کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد 2752 تک پہنچ گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر عروج پر ہے اور اب یہ کورونا وبا کے سب سے زائد تعداد والے ممالک کی فہرست میں 11 ویں مقام کے ساتھ ہی عالمی وبا کے مرکز چین سے آگے نکل گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3970 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 85940 ہو گئی اور اسی دوران 103 افراد کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد 2752 تک پہنچ گئی ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 85940 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2752 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 30153 افراد اس وبا سے مکمل طور صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔


چین میں صوبہ ہوبئی کے ووہان میں دسمبر 2019 کے وسط میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور اس نے اب تک دنیا بھر کے کئی ممالک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ چین میں اب تک 84038 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 4637 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد چین سے زائد ہو گئی ہے، لیکن اس وبا سے یہاں شرح اموات کا گراف کم ہے۔ چین میں اب تک 4637 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہندوستان میں یہ تعداد 2752 ہے۔ ملک میں کورونا سے سب سے زائد مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1576 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 29100 ہو گئی ہے اور مجموعی 1068 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 6564 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ملک کی جنوبی ریاست تمل ناڈو دوسرے مقام پر ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد پانچ ہندسوں میں پہنچ گئی ہے۔ تمل ناڈو میں اب تک 10108 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 71 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 2599 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ گجرات میں بھی كووڈ -19 متاثرین کی تعداد 9931 ہو گئی ہے اور اس وبا سے 606 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 4035 افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔


قومی دارالحکومت دہلی کی بھی حالت اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ دہلی میں اب تک 8895 افراد متاثر ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں آٹھ مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 123 تک پہنچ گئی ہے اور 3518 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

راجستھان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پیر پھیل رہا ہے۔ یہاں پر کورونا وائرس کی تعداد 4727 تک ہو گئی ہے اور 125 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 2677 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ملک کی سب بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 4097 افراد اس کی زد میں آئے ہیں اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 95 ہو گئی ہے، 2165 افراد اب تک اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔


مغربی بنگال میں 2461 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 225 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اب تک 829 افراد صحت یاب ہوئے ہے۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا سے 1554 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں جہاں کورونا سے 34 جانین تلف ہوئی ہیں، وہیں 959 افراد اب تک صحت ہوئے ہیں۔

جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 2307 اور کرناٹک میں 1056 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس وبا سے ہلاک والوں کی تعداد بالترتیب 48 اور 36 ہو گئی ہے، وہیں مرکز کے زیر ِ انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1013 ہو گئی ہے اور 11 ہلاک ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 32، ہریانہ میں 11، بہار میں سات، کیرالہ میں چار، جھارکھنڈ، چندی گڑھ، اڈیشہ اور ہماچل پردیش میں تین تین، آسام میں دو اور میگھالیہ، پڈو چیری اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */