کورونا: ہندوستان میں ہلاکتوں کی تعداد 3435 پہنچی، عوام و افسران بے بس!

وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 5609 نئے کیس آئے جس سے کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کوروناوائرس (كووڈ -19) انفیکشن کے ایک دن میں ریكارڈ 5609 کیس سامنے آنے کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی ہے اگرچہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 3000 سے زیادہ لوگوں نے اس انفیکشن سے نجات بھی حاصل کی۔ وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 5609 نئے کیس آئے جس سے کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کل فعال معاملے 63624 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 5611 نئے کیس سامنے آئے تھے۔

ملک میں اس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 132 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3435 ہو گئی۔ انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3002 لوگ اس وائرس سے آزاد ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہوئے لوگوں کی کل تعداد 45300 ہو گئی ہے۔


ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور انفیکشن کے کل معاملوں میں ایک تہائی سے زیادہ حصہ یہیں کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2161 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی کل تعداد 39297 ہو گئی ہے اور کل 1390 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 10318 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے۔ تمل ناڈو میں اب تک 13191 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اوریہاں 87 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5882 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔ کوروناوائرس انفیکشن کے معاملے میں پانچ ہندسوں کی فہرست میں گجرات تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرین کی کل تعداد 12537 ہو گئی ہے اور اس کے انفیکشن سے 749 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 5219 لوگ اس بیماری سے صحت مند ہوئے ہیں۔


قومی دارالحکومت دہلی کی بھی پوزیشن اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کے دوران کوروناانفیکشن کے 534 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور آٹھ لوگوں کی موت کی رپورٹ ہے۔ یہاں اب تک 11088 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 176 جبکہ 5192 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

راجستھان میں بھی کورونا تیزی سے پاؤں پسار رہا ہے۔ یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 6015 ہو گئی ہے اور 147 لوگوں کی موت ہو چکی ہیں، جبکہ 3404 لوگ مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 5175 لوگ اس کی زد میں آئے ہیں اور اس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 127 ہو گئی ہے اور 3066 لوگ اب تک اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔


مغربی بنگال میں 3103 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 253 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 1136 لوگ ٹھیک ہوئے ہے۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا سے 1661 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں جہاں کورونا سے 40 لوگوں کی جانیں گئی ہیں، وہیں 1015 لوگ اب تک ٹھیک ہوئے ہیں۔

جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 2602 اور کرناٹک میں 1462 لوگ اس سے متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 53 اور 41 ہو گئی ہے۔ وہیں مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاچرین کی تعداد بڑھ کر 1390 ہو گئی ہے اور 18 اموات ہوئی ہیں۔ پنجاب میں 38، ہریانہ میں 14، بہار میں 10، اوڈیشہ میں چھ، کیرالہ اور آسام میں چار چار، جھارکھنڈ، چندی گڑھ، اور ہماچل پردیش میں تین تین اور میگھالیہ اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */