امریکی صدر ٹرمپ نے مشی گن اور نیوادا صوبے کی فنڈنگ روکنے کی دی دھمکی

ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’میل میں بیلٹ درخواست بھیجنا بہت خطرناک چیز ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کا معاملہ ہے‘‘۔

ڈونالڈ ٹرمپ
ڈونالڈ ٹرمپ
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انتخابات میں میل کے ذریعے ووٹنگ کی منصوبہ بندی کے معاملے پر مشی گن اور نیوادا صوبوں کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کرکے دعوی کیا کہ مشی گن لاکھوں لوگوں کے لئے غیر قانونی طریقے سے خالی بیلٹ ایپلی کیشن بھیج رہا ہے اور نیوادا ’’میل بیلٹ درخواستوں کے ذریعہ غیر قانونی ووٹ ’بھیج کر‘ بڑے پیمانے پر ووٹروں کی دھوکہ دہی کا منظر‘‘ تیار کر رہا ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میل میں بیلٹ درخواست بھیجنا بہت خطرناک چیز ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کا معاملہ ہے‘‘۔ ادھر، مشی گن کی وزیر خارجہ جوسلن بینسن نے ٹرمپ کے الزامات کو غلط قرار دیا اور ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’مشی گن کے ہر شہری نے میل کے ذریعے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے‘‘۔


اس سے پہلے انہوں نے منگل کو کہا تھا کہ عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ -19) سے بچاؤ کو ذہن میں رکھتے ہوئے لوگوں کو ووٹنگ کے لئے میل درخواست بھیجی جا رہی ہیں۔ یہ دوا دل کی بیماری کا سبب بن سکتی ہے، اس کا انتباہ دینے کے باجوجو بھی ڈونالڈ ٹرمپ كورونا وائرس کے لئے ممکنہ علاج کے طور پر ہائیڈروكسی كلوروكوین کے استعمال کی مسلسل وکالت کرتے رہے ہیں۔

امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے گزشتہ ماہ كووڈ -19 کے علاج کے لئے ہائیڈروکسی كلوروكوین اور كلوروكوی کے سلسلے میں انتباہ جاری کیا تھا۔ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے دل کی بیماری کا سبب ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال اور طبی استعمال سے الگ رکھنے کو کہا تھا۔ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ ’’ہائیڈروكسی كلوروكوین اور كلوروكوی محفوظ اور كووڈ -19 کے علاج کے لئے اثر دار نہیں ہے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔