دلتوں اور غریبوں پر مظالم ہو رہے اور حکومت بے پروا: مایاوتی

مایاوتی نے امروہہ اور بجنور کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی حال ہی میں امروہہ کے ڈوم کھیڑا اور اب بجنور کے لاڈن پور گاؤں میں جاگیردار عناصر کے ذریعہ دلتوں کا قتل نہایت قابل مذمت ہے۔

بی ایس پی صدر مایاوتی
بی ایس پی صدر مایاوتی
user

یو این آئی

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے اترپردیش کے امروہہ اور بجنور میں دلت لوگوں پر مبینہ طورپر ہو رہے مظالم پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ قصورواروں کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ مایاوتی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ کورونا وبا کے وقت میں دلتوں اور غریبوں پر مظالم ہو رہے ہیں اور حکومت ان سے بے پرواہ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وبا کے اس نہایت مشکل دور میں بھی سماج کے کروڑوں غریب، مزدور طبقہ اور دیگر محنت کش لوگ سرکاری نظراندازی اور پریشانی وغرہ جھیل رہے ہیں، ایسے وقت میں خاص طور پر اترپردیش میں اکثر دلتوں کے قتل اور استحصال نہایت افسوسناک اور سنگین بات ہے۔


بی ایس پی لیڈر مایاوتی نے امروہہ اور بجنور کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی حال ہی میں امروہہ کے ڈوم کھیڑا اور اب بجنور کے لاڈن پور گاؤں میں جاگیردار عناصر کے ذریعہ دلتوں کا قتل نہایت قابل مذمت ہے۔ اترپردیش حکومت ان معاملات کو نہایت سنجیدگی سے لے کر متاثرہ کنبہ کی مکمل مدد کرے اور ان کے قصوروروں کے خلاف سخت قدم اٹھائے تاکہ ایسے دلخراش واقعات آئندہ نہ ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔