راہل گاندھی نے طنز کرتے ہوئے راج ناتھ سے کیا جواب طلب

راہل گاندھی نے وزیر دفاع پر پلٹ وار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ جب وزیر دفاع، ہاتھ کے نشان پر تبصرہ کرنا ختم ہو جائے، تو کیا وہ جواب دے سکتے ہیں کہ کیا چین نے لداخ میں ہندوستانی علاقے پر قبضہ کرلیا ہے؟

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے درمیان ٹوئٹر پر شاعری کے ذریعہ سے جاری حملے کے درمیان راہل گاندھی نے منگل کو طنز کرتے ہوئے پوچھا کہ شاعری ختم ہوگئی ہو تو وزیر دفاع ملک کو بتائیں کہ کیا چین نے ہندوستان کے علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔


راہل گاندھی نے ہندوستان- چین سرحد پر تنازع کے سلسلے میں رج ناتھ سنگھ سے پوچھا،’’ہاتھ نشان پر وزیر دفاع کا تبصرہ پورا ہوگیا ہو، تو کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ کیا لداخ میں چین نے ہندوستانی علاقے میں قبضہ کیا ہے۔؟‘‘ کانگریس لیڈر کے اس طنز سے پہلے راج ناتھ سنگھ نے کانگریس کے انتخابی نشان ہاتھ کو نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’’ہاتھ‘‘میں درد ہو تو دوا کیجئے، ’ہاتھ‘ ہی جب درد ہو تو کیا کیجئے۔‘‘


راجناتھ سنگھ نے راہل گاندھی کے آٹھ جون کو کیے گئے ٹوئٹ کا شاعرانہ انداز میں جواب دیا ہے۔ راہل گاندھی نے کل اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’’سب کو معلوم ہے’سیما‘ کی حقیقت لیکن، دل کو خوش رکھنے کو،’’شاہ - ید‘ یہ خیال اچھا ہے۔‘‘


وہیں کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے بھی وزیر اعظم مودی اور وزیر دفاع پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے نشان کی بجائے اپنی سرزمین بچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ "معزز وزیر اعظم اور وزیر دفاع، اگر اپوزیشن جماعتوں کے انتخابی نشان کو نیچا دیکھانے کی قواعد ختم ہو جائے، تو آپ کو قومی مفاد کی جانب توجہ دلانا چاہیں گے۔ براہ کرم نیپال کے ذریعہ ہندوستان کی سرزمین کو اپنے نقشے میں شامل کرنے کے بارے میں ملک کے عوام کو بھی بتائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔