کورونا وائرس: متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہندوستان کا تیسرا مقام، کل تعداد 697413 ہوئی

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 24248 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں انفیکشن کی کل تعداد 697413 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 19693 ہوگئی ہے

تصویر گیٹی ایمج
تصویر گیٹی ایمج
user

یو این آئی

نئی دہلی:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا انفیکشن کی بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے ملک میں 24 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اب انفیکشن سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہندوستان تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 24248 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں انفیکشن کی کل تعداد 697413 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 19693 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15350 مریض صحت مند ہوگئے ہیں، جنہیں ملا کر اب تک کُل 424433 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 253287 فعال معاملے ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹرا میں انفیکشن کے 6555 معاملے ریکارڈ ہوئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 206619 ہوگئی اور 151 افراد ہلاک ہوگئے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 8822 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 111740 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں جو انفیکشن کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے، متاثرہ افراد کی تعداد 4150 بڑھ کر 111151 ہوگئی ہے اور اسی عرصے میں 60 لوگوں کی موت سے یہ تعداد بڑھ کر 1510 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 62778 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔


دارالحکومت دہلی میں کورونا کی وبا نے تباہی مچا دی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ کورونا سے اب تک 99444 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس کے انفیکشن کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد 3067 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں 71339 مریض ٹھیک ہوئے ہیں، جن کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔ ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ۔19 کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے، لیکن مرنے والوں کی تعداد میں یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 36037 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1943 کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست میں 25892 افراد بھی اس مرض سے بازیاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا انفیکشن کے 27707 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وائرس سے 785 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 18761 مریض صحت مند ہوگئے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں تلنگانہ اور کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے واقعات بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 23902 تک پہنچ چکی ہے اور 295 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 12703 افراد اس مرض کے شکار ہوچکے ہیں۔ کرناٹک میں 23474 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 372 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں 9847 افراد بھی صحتمند ہوئے ہیں۔


مغربی بنگال میں 22126 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 757 افراد فوت ہوگئے ہیں اور 14711 افراد اب تک بازیاب ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا کا انفیکشن زوروں پر ہے اور اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 20164 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 456 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 15928 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں 18697 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 232 ہوگئی ہے۔ ہریانہ میں 17005 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 265 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس وبا سے مدھیہ پردیش میں 608، پنجاب میں 164، جموں و کشمیر میں 132، بہار میں 95، اتراکھنڈ میں 42، اڈیشہ میں 36، کیرالہ میں 25، جھارکھنڈ میں 19، چھتیس گڑھ اور آسام میں 14، ہماچل پردیش میں پڈوچری میں 12،ہماچل پردیش میں 11 افراد، گوا میں سات، چنڈی گڑھ میں چھ، اور اروناچل پردیش، تریپورہ، لداخ اور میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔