کورنا وائرس: بارات میں شامل دولہا، دلہن سمیت 6 رشتہ متاثر

ہریانہ کے کرنال میں گزشتہ ماہ 29 جون کو ایک 5 اسٹار ہوٹل میں شادی ہوئی تھی، جس میں 100 سے زائد افراد اس میں شریک ہوئے تھے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

کورونا وائرس کا قہر بہت تیزی کے ساتھ پھیلتا جا رہا ہے اور اس نے ایک وبائی شکل اختیار کر لی ہے، لگاتار روز بروز اعداد و شمار میں اضافہ ہو رہا ہے، اس کے باوجود لوگ اس وبا سے بچنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں اور لوگ کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھلاؤ کے لئے مستقل طور پر دعوت دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز ہریانہ کے کرنال میں بھی کورونا انفیکشن کے 15 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ دراصل گزشتہ ماہ 29 جون کو کرنال کے ایک 5 اسٹار ہوٹل میں شادی ہوئی تھی، جس میں 100 سے زائد افراد شادی میں شریک ہوئے تھے۔ اب خود دولہا، دلہن کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ دولہا و دلہن کے 6 رشتہ دار بھی کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ جبکہ ابھی بھی کچھ رشتہ داروں کا کرونا ٹیسٹ ہونا باقی ہے۔ اصل تعداد اسی وقت پتہ چل سکتی ہے جب سبھی لوگوں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

واضح ہو کہ اس قبل کرنال کے ایک نجی اسپتال میں ایک کورونا مثبت مریض پہنچا تھا، جس کے سبب وہاں کا عملہ اور ڈاکٹر بھی مثبت ہوگئے اور اب یہ معاملہ ایک شادی کا ہے جس کے سبب کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ اب اس بات کا خطرہ بڑھ گیا کہ کہیں شادی میں شریک افراد اور ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد میں بھی انفیکشن نہ پھیل جائے۔


ہریانہ ریاست میں ایک ہی دن میں مزید 487 نئے متاثرہ مریض پائے گئے ہیں، جبکہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 6 مزید افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17284 ہوگئی ہے، جبکہ 274 افراد اس بیماری کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں۔ ابھی بھی فی الحال 4066 مریض فعال ہیں۔ گزشتہ روز گروگرام میں ہوئی ایک مزید موت کے بعد یہ تعداد 100 ہو گئی ہے، جبکہ فرید آباد ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے حساب سے دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں بھی تین افراد کی ہلاکت کے بعد یہ تعداد 92 ہوگئی۔ جبکہ ضلع روہتک میں بھی دو اموات ہوچکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔