یوپی میں کورونا کے سرگرم معاملوں میں ایک بار پھر اضافہ، کیسز 100 سے اوپر

ایڈیشنل چیف سکریٹری نونیت سہگل نے بتایا کہ ٹیکہ کاری کے لئے مستحق 20.03 فیصدی ریاستی باشندوں کو ٹیکے کی دونوں خوراک لگائی جا چکی ہے۔ 65 فیصدی سے زیادہ لوگوں نے کم سے کم ایک خوراک لگوا لی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر 100 کے اعداد کو عبور کر گئے ہیں جمعہ کو ایکٹیو مریضوں کی تعداد 85 تک پہنچ گئی تھی جس میں آج معمولی اضافہ ہوا اور ریاست میں فی الحال 103 مریضوں کا علاج جاری ہے اڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات نونیت سہگل نے اتوار کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست کے دس اضلاع میں 13 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ چارمکمل طور سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ جانچ کے دوران ریاست کے 41 اضلاع میں کورونا کا ایک بھی مریض نہیں ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں اب تک 12 کروڑ 54 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین خوراک لگائی جاچکی ہیں۔ نوکروڑ 58لاکھ 81ہزار لوگوں کو پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ دو کروڑ 95لاکھ سے زیادہ لوگوں نے ٹیکے کی دونوں خوراک لے لی ہے۔

نونیت سہگل نے بتایا کہ ٹیکہ کاری کے لئے مستحق 20.03 فیصدی ریاستی باشندوں کو ٹیکے کی دونوں خوراک لگائی جاچکی ہے۔ 65 فیصدی سے زیادہ لوگوں نے کم سے کم ایک خوراک لگوا لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علی گڑھ، اوریا، بدایوں، باغپت، بلیا، بلرامپور، بارہ بنکی، بستی، بہرائچ، بجنور، چترکوٹ، دیوریا، ایٹہ، اٹاوہ، فرخ آباد، فتح پور، فیروزآباد، گونڈہ، ہمیر پور، ہردوئی، ہاتھرس، جالون، جھانسی، کانپوردیہات، کاس گنج، کوشامبی، کشی نگر، لکھیم پور کھیری، للت پور، مہارج گنج، مہوبہ، مین پوری، پرتاپ گڑھ، رائے بریلی، رامپور، سنت کبیر نگر، شاملی، شراوستی، سدھارتھ نگر، سونبھدر، سلطان پور اور اناؤ میں کورونا کا ایک بھی مریض نہیں بچا ہے۔ یہ اضلاع کورونا سے پاک ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */