کورونا وائرس: ملک میں تیسرے روز بھی آئے چھ ہزار سے زیادہ معاملے، 147 افراد کی موت

کورونا وائرس کے کیسز میں گجرات تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 13664 ہوگئی ہے اور اس کے انفیکشن سے 829 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 6169 لوگ اس بیماری سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں مسلسل تیسرے دن بھی عالمی وبا کورونا وائرس کے چھ ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 131868 تک پہنچ گئی ہے تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں 54 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اس وبا سے نجات بھی پائی۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے اب تک کے سب سے زیادہ 6767 نئے کیس سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 131868 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کل فعال کیسز 73560 ہیں۔

ملک میں كووڈ -19 انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 147 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 3867 ہو گئی۔ ہفتہ کے مقابلے میں اتوار کو ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 زیادہ ہو گئی۔ ہفتہ کے اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں كووڈ -19 سے 137 افراد کی موت ہوئی تھی۔ انفیکشن کے بڑھتے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا سے 2657 شفایاب بھی ہوئے ہیں جس سے صحت مند لوگوں کی مجموعی تعداد 54441 ہو گئی ہے۔


ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں مجموعی کیسزمیں ایک تہائی سے زیادہ حصہ یہیں کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2608 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 47190 ہو گئی ہے جبکہ 1577 افراد کی موت ہو چکی ہےاور 13404 لوگ اس وبا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے متاثرین کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 15 ہزار کا ہندسہ پار کر گئی ہے۔ تمل ناڈو میں اب تک 15512 لوگ اس وباسے متاثر ہوئے ہیں اور 103 اموات ہوئی ہے جبکہ 7491 لوگوں کے علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز میں گجرات تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 13664 ہوگئی ہےاوراس کےانفیکشن سے829 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 6169 لوگ اس بیماری سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی کی بھی پوزیشن اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے کافی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 591 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے ریکارڈ 23 افراد کی موت کی اطلاع ہے۔ یہاں اب تک 12910 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 231 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 6267 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس سے ایک دن پہلے دارالحکومت میں کورونا وائرس انفیکشن کے ركارڈ 660 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔


راجستھان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 6742 جبکہ 160 افراد کی موت ہو چکی ہے، اور 3786 لوگ مکمل طور شفایاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد چھ ہزار کا ہندسہ پار کر گئی ہے۔ اتر پردیش میں اب تک 6017 لوگ اس کی زد میں آئے ہیں اور اس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 155 ہو گئی ہے جبکہ 3406 لوگ اب تک اس سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں 3459 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 269 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 1281 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا وائرس سے 1813 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں جہاں کورونا وائرس سے 49 افراد کی جان گئی ہے، وہیں 1065 لوگ اب تک ٹھیک ہوئے ہیں۔ جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 2757 اور کرناٹک میں 1959 متاثرین ہیں،ان ریاستوں میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 56 اور 42 ہو گئی ہے۔ وہیں مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعدادبڑھ کر 1569 ہو گئی ہے اور 21 لوگوں کی كووڈ -19 سے موت ہوئی ہے۔ پنجاب میں 39، ہریانہ میں 16، بہار میں 11، اڑیسہ میں سات، کیرالہ، جھارکھنڈ اور آسام میں چار چار، چنڈی گڑھ اور ہماچل پردیش میں تین تین، اتراکھنڈ میں دو اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔