سلمان خان عید پر اپنے مداحوں کو نہیں دے پائیں گے عیدی

اس برس سلمان کی فلم ’رادھے‘ عید پر ریلیز ہونے والی تھی لیکن یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ اب خیال ہے کہ سلمان کی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ دیوالی پر ریلیز ہوسکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ہر سال عید کے موقع پر اپنے مداحوں کو فلم کے ذریعے عیدی دیا کرتے تھے لیکن اس مرتبہ عید کے موقع پر شائقین سنیما گھروں میں ان کی فلمیں نہیں دیکھ پائیں گے۔

کورونا وائرس کے قہر نے پوری دنیا کو بدل دیا ہے۔ تقریباً دو ماہ سے زائد عرصہ سے سبھی سنیما گھر بند ہیں، سال 2010 سے سلمان خان کے پرستار اور چاہنے والے اپنے بھائی جان کی فلمیں دیکھ کر عید مناتے آرہے ہیں، لیکن اس برس یہ ممکن نہیں ہوگا۔ سال 2010 سے سلمان خان کی فلمیں عید کے موقع پر ضرور ریلیز ہوتی ہیں صرف 2013 میں ایک مرتبہ ایسا ہوا تھا جب وہ ناظرین کو عید کا تحفہ نہیں دے پائے تھے۔


سال 2010 میں دبنگ، 2011 میں باڈی گارڈ، 2012 میں ایک تھا ٹائیگر، 2014 میں کک، 2015 میں بجرنگی بھائی جان، 2016 میں سلطان، 2017 میں ٹیوب لائٹ، 2018 میں ریس، 2019 میں بھارت جیسی فلمیں ریلیز ہوئی تھیں۔ اس برس سلمان کی فلم ’رادھے‘ عید پر ریلیز ہونے والی تھی لیکن یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ اب خیال ہے کہ سلمان کی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ دیوالی پر ریلیز ہوسکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔