کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18132 نئے معاملے، 193 مریضوں کی موت

توار کو ملک میں 46 لاکھ 57 ہزار 679 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 95 کروڑ 19 لاکھ 84 ہزار 373 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی اور اس بیماری کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے درمیان صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثنا اتوار کو ملک میں 46 لاکھ 57 ہزار 679 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 95 کروڑ 19 لاکھ 84 ہزار 373 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 18132 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس سے متاثرین کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 71 ہزار 607 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا 21563 مریضوں کی صحت یابی کے بعد شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 93 ہزار 478 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 3624 سے گھٹ کر دو لاکھ 27 ہزار 347 رہ گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 193 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 450782 ہوگئی ہے۔ ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98 فیصد، فعال کیسز کی شرح 0.67 فیصد، جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔


کورونا وائرس ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے ریاست کیرالہ ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2049 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ یہ تعداد اب گھٹ کر 111676 رہ گئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 12655 مریضوں کی صحت یابی سے کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد 4656866 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 85 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 26258 ہوگئی ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 37043 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 28 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 139542 ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں 1823 مریض جان لیوا کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد بڑھ 6401287 ہو گئی ہے۔

ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 16130 رہ گئے ہیں اور 15 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 35783 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2626352 مریض ہلاکت خیز وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں مہلک کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 14295 ہوچکے ہیں جبکہ اس جان لیوا وبا سے شدایاب مریضوں کی تعداد 91485 ہو گئی ہے اور مزید نو مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 356 ہو گئی ہے۔ ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 241 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 10183 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مزید 10 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 37885 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2932959 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔


ریاست آندھرا پردیش میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 190 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 7944 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2035054 ہو گئی ہے، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید چار افراد کی ہلاکت کی وجہ سے کل اموات 14254 ہو گئی ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 15 سے بڑھ کر 7649 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید 11 افراد کی موت کے سبب ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18905 ہو گئی ہے اور اب تک 1549783 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔