مہاراشٹر میں کورونا کا ستم جاری، 24 گھنٹے میں 8 ہزار سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

ممبئی شہر میں گزشتہ کچھ دنوں کے کورونا کیسز پر نظر ڈالیں تو صاف اندازہ ہوتا ہے کہ معاملے تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک کورونا کے کیسز 327 سے لے کر 5428 پہنچ گئے ہیں۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

تنویر

ممبئی میں کورونا کے نئے معاملوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے جمعہ کی شام جاری اعداد و شمار کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے صرف ممبئی شہر میں ہی 24 گھنٹوں کے اندر 5428 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جمعرات کو ممبئی میں 3671 معاملے درج کیے گئے تھے۔ پورے مہاراشٹر کی بات کی جائے تو 24 گھنٹوں میں نئے کیسزا کی تعداد 8067 ہے۔

اگر ممبئی شہر میں گزشتہ کچھ دنوں کے کورونا کیسز پر نظر ڈالیں تو صاف اندازہ ہوتا ہے کہ معاملے تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک کورونا کے کیسز 327 سے لے کر 5428 پہنچ گئے ہیں۔ کیسز میں روزانہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور ممبئی میں 30 دسمبر کو 3671 کیسز، 29 دسمبر کو 2510 کیسز، 28 دسمبر کو 1377 کیسز اور 27 دسمبر کو 809 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔


کورونا کے بڑھتے معاملے کو دیکھتے ہوئے ممبئی پولیس نے 15 جنوری تک شام پانچ بجے سے صبح 5 بجے کے لیے سمندری ساحلوں، کھلے میدانوں، سیاحتی مقامات، باغیچے اور دیگر عوامی مقامات پر لوگوں کو جانے سے منع کیا ہے۔ پولیس کے ذریعہ جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ ’’شہر میں کووڈ-19 اور اومیکرون ویریئنٹ کے معاملوں میں اضافہ کے مدنظر اب بھی وبا کا خطرہ برقرار ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */