ہندوستان میں کورونا سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 98.08 فیصد ہوئی، حالات بہتری کی طرف گامزن

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 15981 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے یومیہ معاملات میں کمی اور اس بیماری کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے درمیان شفایابی شرح بڑھ کر 98.08 فیصد ہوگئی ہے۔ اس درمیان ملک میں جمعہ کو آٹھ لاکھ 36 ہزار 118 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک کل 97 کروڑ 23 لاکھ 77 ہزار 045 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 15981 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 40 لاکھ 53 ہزار 573 ہو گئی ہے۔ اسی دوران 17861 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 33 لاکھ 99 ہزار 961 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 2046 کم ہو کر دو لاکھ ایک ہزار 632 ہو گئے ہیں۔ وہیں 166 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کے اعدادوشمار بڑھ کر 451980 ہوگئے ہیں۔


ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.08 فیصد ہو گئی ہے اور فعال کیسز 0.59 فیصد، جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پر برقرار ہے۔ کیرالا فی الحال ایکٹو کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں میں یہاں 1072 فعال معاملات کم ہونے سے ان کی تعداد اب 95349 رہ گئی ہے۔ وہیں 9872 مریضوں کی صحت یابی سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4716728 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 67 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 26734 ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں فعال معاملات کم ہوکر 33379 پر آ گئے ہیں جبکہ 29 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 139734 ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 1898 بڑھ کر 6415316 رہ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */