اوڈیشہ میں کورونا کے ریکار ڈ دس ہزار سے زیادہ معاملے

نئے معاملے کے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,54,607 ہوگئی ہے۔ اس دوران 11 مزید مریضوں کی موت ہو جانے سے مرنے والوں کی تعداد 2,054 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بھونیشور: اوڈیشہ میں کورونا وائرس کا دوسرا دور کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران (ایک دن میں) کورونا انفیکشن کے دس ہزار سے زیادہ نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 30 اضلاع سے ریکارڈ 10,413 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 5,887 معاملے کورنٹائن مراکز سے اور 4,526 معاملے مقامی رابطے کے ہیں۔

ریاست میں گزشتہ 28 اپریل کو 8,000 کورونا کے معاملے سامنے آئے تھے اور 30 اپریل کو بھی اتنے ہی معاملے سامنے آئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آئے معاملات اس بات کا اشارہ ہے، ریاست سنگین کورونا صورتحال کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے نئے معاملے میں یہ اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ ریاست کے 19 اضلاع سے 100 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ سات اضلاع میں ایک دن میں 400 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔


نئے معاملے کے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,54,607 ہوگئی ہے۔ اس دوران 11 مزید مریضوں کی موت ہو جانے سے مرنے والوں کی تعداد 2,054 ہوگئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس مدت میں انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 3,85,414 ہوگئی ہے، لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 67,086 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔