کورونا وبا نے 50 کروڑ افراد کوغربت کا شکار بنا دیا، ڈبلیو ایچ او اور عالمی بینک کی رپورٹ میں انکشاف

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دنیا کو عالمی وبا کے باعث 1930 کے گریٹ ڈپریشن کے بعد بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا، وبا کے عروج پر اپنی جیبوں سے طبی اخراجات کی ادائیگی نے لوگوں کو کنگال کر دیا۔

عالمی بینک، تصویر آئی اے این ایس
عالمی بینک، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جینیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث دنیا بھر کے 50 کروڑ افراد غربت کا شکار ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک اور ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مشترکہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

اداروں کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دنیا کو عالمی وبا کے باعث 1930 کے گریٹ ڈپریشن کے بعد بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا، وبا کے عروج پر اپنی جیبوں سے طبی اخراجات کی ادائیگی نے لوگوں کو کنگال کر دیا۔ کورونا وائرس نہ صرف نظامِ صحت بلکہ کروڑوں افراد کی جیبوں پر بھی بھاری ثابت ہوا، عالمی وبا نے گزشتہ برس 50 کروڑ افراد کو خطِ غربت سے نیچے دھکیل دیا۔


ورلڈ بینک اور ڈبلیو ایچ او نے ہوشربا حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس کورونا وبا کے باعث دنیا کو 1930 کے گریٹ ڈپریشن کے بعد بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی وبا کے عروج پر اپنی جیبوں سے طبی اخراجات کی ادائیگی نے نصف ارب سے زائد لوگوں کی جمع پونجی کا صفایا کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔