اڈیشہ کے رائے گڑھ میں کورونا دھماکہ! اسکول کے 64 طلباء متاثر

افسر سروج کمار مشرا نے کہا کہ بچوں میں کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی گئی ہیں، اس لیے ہم ان کے نمونے دوبارہ جانچ کے لیے ریاستی ہیڈکوارٹر بھیج رہے ہیں۔ بچوں کو الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔

اسکول،  فائل تصویر آئی اے این ایس
اسکول، فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اڈیشہ کے رائے گڑھ ضلع میں اسکول کے 64 طلباء کورونا سے متاثر پائے گئے۔ ضلع افسر سروج کمار مشرا نے کہا کہ "بچوں میں کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی گئی ہیں، اس لیے ہم ان کے نمونے دوبارہ جانچ کے لیے ریاستی ہیڈکوارٹر بھیج رہے ہیں۔ بچوں کو الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔"

اس کے ساتھ ہی اتوار کو ریاست میں کورونا کے 71 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اڈیشہ میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 12,88,202 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 9,126 ہے۔ ریاست میں فی الحال 160 ایکٹو کیسز ہیں، جب کہ 12,78,863 لوگ انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔