ملک مخالف تقریر پر عمران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی: شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ان کے ’’ناپاک عزائم‘‘ کو کسی بھی قیمت پر پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

عمران خان اور شہباز شریف
عمران خان اور شہباز شریف
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں جلسہ عام میں ملک مخالف تقریر کرنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ’ایکسپریس ٹریبیون‘ نے پیر کو یہ رپورٹ دی۔ یہاں جاری ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ان کے ’’ناپاک عزائم‘‘ کو کسی بھی قیمت پر پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

شہباز شریف کا یہ بیان فوج کے ایک ترجمان کی جانب سے سیاستدانوں، صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو پاکستانی فوج اور اس کی قیادت کو ملک کے سیاسی معاملات میں گھسیٹنے کے خلاف خبردار کرنے کے بعد آیا ہے۔ انہوں نے عمران خان پر ملکی اداروں کے خلاف سازشیں کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ ملک اور اس کے اداروں کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔