ہندوستان: کورونا مزید ہوا خطرناک، ایک دن میں 62 ہزار نئے مریض آئے سامنے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 20.27 لاکھ کو عبور کر چکی ہے جبکہ اس وبا کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 41585 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 62 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 20.27 لاکھ کو عبور کر چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگرم کیسزکی تعداد چھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس درمیان 49769 افراد شفایاب ہونے سے جان لیوا وائرس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 1378106 لاکھ ہوگئی ہے۔

جمعہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں پہلی بار کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 2027075 ہوگئی ہے اور886 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 41585 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 67.98 فیصد اور اموات کی شرح 2.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔


شفایابی کی شرح میں مسلسل اضافے کے باوجودملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے نئے کیسز میں 11883 عدد کا اضافہ ہوا ہے ، جس سے اس کی مجموعی تعداد 6،07،384 ہوچکی ہے۔ بہار میں سب سے زیادہ1887 ایکٹیوکیسز، آندھرا پردیش میں1740 اور اتر پردیش میں 1681 فعال کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہےجبکہ تمل ناڈو میں سب سے زیادہ 698 ، ناگالینڈ میں 52 اور جھارکھنڈ میں 32 عدد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرہے جہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں 344 عدد کا اضافہ ہوا جس سے فعال کیسز بڑھ کر 146612 اور 316 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 16792 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران 10854 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 316375 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔ آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد میں 1740 عدد کا اضافہ ہونے سے فعال کیسز بڑھ کر 82166 ہو گئے۔ ریاست میں اب تک 1753 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 8516 افراد کی شفایابی سے مجموعی تعداد 112870 ہوچکی ہے۔


ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1110 عدد کا اضافہ ہوا ہے اوراب یہاں 75076 سرگرم کیسز ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 93 سے بڑھ کر 2897 ہوگئی ہے اور ریاست میں اب تک 80281 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز 698 عدد کم ہوکر 53486 ہوچکے ہیں اور4571 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں ریاست میں 221087 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1681 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے جس سے 43654 فعال کیسزہوچکے ہیں اور 1918 اموات ہوئیں جبکہ 63402 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 23829 فعال کیسز ہیں اور 1902 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 61023 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد فعال کیسز کے معاملہ میں ریاست بہار ہے جہاں یہ تعداد بڑھ کر 23888 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 363 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 43537 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 21417 فعال کیسز ہیں اور 601 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے 53239 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ گجرات میں 14766 فعال کیسز سامنے آئے ہیں اور 2583 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 50350 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔


قومی دارالحکومت میں دہلی میں کئی دنوں کے بعد سرگرم کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز276 عدد سے بڑھ کر 10348 ہو گئے ہیں۔ وہیں جان لیوا وبا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4059 ہوگئی ہے اور اب تک 127124 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ابھی تک کورونا وائرس سے ، مدھیہ پردیش میں 946 ، راجستھان میں 757 ، پنجاب میں 517 ، ہریانہ میں 458 ، جموں و کشمیر میں 436 ، اڈیشہ میں 235 ، جھارکھنڈ میں 145 ، آسام میں 126 ، اتراکھنڈ میں 98 ، کیرالہ 97، چھتیس گڑھ میں 77 ، پڈوچیری میں 70 ، گوا میں 66 ، تری پورہ میں 36 ، چنڈی گڑھ میں 20 ، انڈمان نکوبار میں 16 ، ہماچل پردیش میں 14، منی پور میں آٹھ ، لداخ میں سات ، ناگالینڈ میں چھ ، میگھالیہ میں پانچ ، اروناچل پردیش میں تین ، دادرا نگر حویلی و دمن دیو اور سکم میں دودو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔