کورونا نے امریکہ کی حالت کی خستہ، یکم دسمبر تک مہلوکین کی تعداد ہو سکتی ہے 3 لاکھ

کورونا سے شدید متاثرامریکہ میں اس وبا سے اب تک 1.60 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 48 لاکھ سے زائد افراد اس سے متاثرہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

تنویر

واشنگٹن: عالمی وبائی مرض کووڈ-19 سے شدید طور پر مبتلا امریکہ میں یکم دسمبر تک اس انفیکشن سے تقریبا تین لاکھ افراد فوت ہوسکتے ہیں۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے صحت تشخیص انسٹی ٹیوٹ نےجمعرات کو جاری اپنی رپورٹ میں اس بات کا دعویٰ کیا ہے۔ ریلیز کے مطابق امریکہ میں یکم دسمبر تک کوویڈ ۔19 میں مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ اگر لوگ ماسک پہننے ، جسمانی فاصلے جیسے دوسرے ضروری قواعد پر عمل کریں تو تقریبا 70 ہزار لوگوں کی جان بچ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا سے شدید متاثرامریکہ میں اس وبا سے اب تک 1.60 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 48 لاکھ سے زائد افراد اس سے متاثرہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1،60،090 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ سے بڑھ کر 48،81،974 ہوگئی ہے۔


امریکہ کے نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے سب سے زائد متاثر ہیں ۔ صرف نیویارک میں ہی 32 ہزار سے زیادہ افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک 15 ہزار سے زائد افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں ۔ کیلیفورنیا میں کورونا سے 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ میساچوسٹس ، ایلی نوائے اور پنسلوانیا جیسے صوبوں میں بھی کووڈ۔19 کا قہر جاری ہے ۔ ان تینوں صوبوں میں کورونا سے سات ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */