ہندوستان بھر میں کورونا کے فعال کیسز ڈھائی لاکھ سے کم

کورونا سے 1.03 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، راحت کی بات یہ ہے کہ اس سے نجات پا کر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 99.01 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز کم ہو کر ڈھائی لاکھ سے کم ہو گئے ہیں

کورونا وائرس / تصویر یو این آئی
کورونا وائرس / تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس ‘کووِڈ۔19‘ سے اب تک 1.03 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس سے نجات پا کر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 99.01 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز کم ہو کر ڈھائی لاکھ سے کم ہو گئے ہیں۔

مختلف ریاستوں سے دیر رات تک موصول رپورٹس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17,080 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ تین ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 20,143 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 99,01,929 اور ریکوری ریت بڑھ کر 96.10 فیصد ہوگئی۔ فعال کیسز اور کم ہو کر 2,49,414 پر آ گئے اور ان کی شرح 2.46 فیصد رہ گئی۔

اس عرصے 187 مزید مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ کر 149205 ہو گیا ہے اور شرح اموات ابھی 1.45 فیصد ہے۔ کیرالا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘ کے 4,991 نئے کیسز سامنے آئے اور اس وبا سے متاثر 5,111 اور صحتیاب ہوئے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ فعال کیسز کی تعداد تقریباً 65,000 ہو چکی ہے جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

کیرالا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں درج نئے کییسز اور فعال کیسز کی تعداد پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ متاثرین کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں زیادہ ہونے سے فعال کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو باعث راحت ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں 4,991 نئے کیسز سامنے آنے سے منگل کے روز متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 7,65,925 ہو گئی اور 5,111 افراد کے صحتیاب ہونے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,97,591 ہو گئی ہے۔ دریں اثناء مزید 23 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3,095 ہو گئی ہے۔


اس عرصے میں فعال کیسز کی تعداد مزدی 148 کم ہوکر 65,054 ہوگئی۔ تمام فعال مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں اور کووڈ-19 مراکز میں کیا جارہا ہے۔ غور طلب ہے کہ کورونا وائرس کے فعال کیسز میں کیرالا اب سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر سے بھی آگے نکل گیا ہے اور وہ پورے ملک میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ کورونا کیسز میں کیرالا تملناڈو کے بعد پانچویں نمبر پر ہے۔

دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے فعال کیسز میں کمی کا دور جاری ہے اور اب ان کی تعداد کم ہو کر تقریباً 5,200 رہ گئی ہے۔ دہلی میں منگل کے روز فعال کیسز 153 مزید کم ہو کر 5,358 رہ گئے۔ دارالحکومت میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔ دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق دریں اثناء 585 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 6,25,954 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 717 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,10,039 ہو گئی۔

اس دوران مزید 21 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 10,557 پہنچ گئی ہے۔ دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.69 فیصد رہ گئی ہے۔ ہلاکتوں کے کیسز پورے ملک میں دہلی چوتھے مقام پر ہے۔ دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 80,565 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہوئے ٹیسٹ کی تعداد بڑھ کر 87.40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ فی 10 لاکھ آبادی پر ٹیسٹ کا اوسط 4,60,020 ہے۔ اس درمیان دارالحکومت میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد میں تخفیف کا دور جاری ہے۔ فی الحال دہلی میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد 3,874 ہو گئی ہے۔


ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں فعال کیسز میں جمعہ کے روز 818 کی مزید کمی ہونے کے بعد فعال کیسز کم ہو کر 52,084 رہ گئے۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3,524 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 19,35,636 پو گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دریں اثناء 4,279 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 18,32,825 ہو گئی ہے اور 59 مزید مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 49,580 تک پہنچ گیا۔

ریاست میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح جزوی اضافے کے ساتھ 94.69 فیصد پہنچ گئی جبکہ شرح اموات 2.56 فیصد ہے۔ غورطلب ہے کہ مہاراشٹر، ملک میں کورونا وائرس، صحت اور اس وائرس سے ہونے والی اموات کے معاملے میں پہلے مقام پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔