نئے سال کا استقبال: ممبئی میں شراب پی کر گاڑی چلانے والے 35 افراد گرفتار، دہلی میں 1336 پر جرمانہ

ممبئی پولیس کے محکمہ ٹریفک نے گزشتہ رات نئے سال کے استقبال کے موقع پر شراب پی کر گاڑی چلانے والے 35 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں حراست میں لیا

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: ممبئی پولیس کے محکمہ ٹریفک نے گزشتہ 31 دسمبر کی رات رات نئے سال کے استقبال کے موقع پر شراب پی کر گاڑی چلانے والے 35 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں حراست میں لیا ہے۔

کورونا کی وباء اور پھر عرس البلاد سمیت ریاست کے مختلف مونسپل حدود میں جاری نائٹ کرفیو اور رات گیارہ بجے کے بعد بیشتر پابندیوں کے بعد امسال یہ تعداد محض 35 تک ہی رہی لیکن گزشتہ برس محکمہ ٹریفک نے کل 778 شرابی ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کی تھی ۔


ایڈیشنل کمشنر آف پولیس محکمہ ٹریفک پروین پڑول نے خبررساں ایجنسی یو این آئی کو بتلایا کہ جمعہ کی صبح چھ بجے تک ٹریفک پولیس نے 35ایسے افراد کے خلاف کاروائی کی جو دو پہیہ اور چار پہیوں والی گاڑیاں شراب پی کر چلا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں گرفتار کرنے کے بعد ان کے خون کے نمونوں کی جانچ کے لئے قریبی سرکاری اور مونسپل اسپتالوں میں لے جایا گیا اور اسکی رپورٹ کے بعد کارواِ ئی کی گئی۔

امسال محکمہ ٹریفک کے تقریبا ڈھائی ہزار اہلکاروں کو شہر میں تعنیات کیا گیا تھا جو کہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے علاوہ اور دیگر کاروائیاں کر رہے تھے۔

شراب کی تشخیص کہ آلہ کا امسال کورونا کی وجہ سے استعمال نہیں کیا گیا بلکہ شرابی ڈرائیوروں کی جسمانی کیفیت اور شراب کی بدبو آنے کے بعد یہ کارروائیاں کی گئ ہیں۔


دہلی میں 1336 افراد پر جرمانہ

نئے سال سے ایک شام قبل دہلی ٹریفک پولیس نے کل 1336 لوگوں پر جرمانہ عائد کیا ہے، اس میں 26 لوگوں پر دہلی کے مختلف حصوں میں شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے الزام میں عائد جرمانہ شامل ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر پارک کی گئی 221 گاڑیوں کو ہٹایا گیا اور 174 لوگوں کو خطرناک ڈرائیونگ کے لئے پکڑا گیا۔ راجدھانی دہلی میں غیر قانونی پارکنگ کے لئے کل 706 گاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 01 Jan 2021, 1:42 PM