کانگریسی کارکن سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمی بڑھائیں: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہر ایک کارکن اور بوتھ سطح کی کمیٹیوں کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ بوتھ پر اپنی مضبوط ٹیم بنائیں۔

پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCUttarPradesh
پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCUttarPradesh
user

یو این آئی

بلندشہر: کانگریس جنرل سکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی کارکنوں سے سوشل میڈیا کی طاقت کو سمجھتے ہوئے اس پر اپنی سرگرمی میں اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو یہاں منعقد پرتگیہ سمیلن میں پارٹی کارکنوں سے کہا کہ اب سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔ ہمیں وہاٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر سرگرم ہوکر کانگریس کی پالیسیوں کوعوام تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہر ایک کارکن اور بوتھ سطح کی کمیٹیوں کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ بوتھ پر اپنی مضبوط ٹیم بنائیں۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی بوتھ کی ووٹر لسٹ کی تصدیق کرنے کی بھی کارکنوں کو نصیحت دی۔ انہوں نے کہا کہ 'آج ایک مہم کے تحت کانگریس کو بدنام کرنے کو ہوڑ لگی ہوئی ہے۔ ہمارے عقیدے اور ایمانداری پر سوال کھڑے کئے جا رہے ہیں۔ ہماری حب الوطنی پر طنز کسے جارہے ہیں۔


پرینکا گاندھی نے کسی پارٹی سے اتحاد کرنے کے امکانات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اترپردیش کی سبھی اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدوار اترے گی جن میں سے 40 فیصدی ٹکٹ خواتین کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی عام شخص کو ٹکٹ دینا چاہتی ہے۔ جو صحیح معنوں میں عوامی نمائندوں کے طور پر لوگوں کے مسائل کو اسمبلی میں موثر انداز میں اٹھا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 70سال میں 70 روپئے تک پہنچی جب کہ 60 مہینوں میں اسے 108 روپئے تک پہنچا دیا گیا۔ کسانوں کو کھاد، بجلی نہیں مل پا رہی ہے۔غریب آدمی گیس سلنڈ نہیں بھروا پارہا ہے۔ کاروباریوں کے کاروبار ختم ہو چکے ہیں۔ یہ سب حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔


پرینکا گاندھی نے میرٹھ اور علی گڑھ ڈویژن کے 14 اضلاع کے تقریباً 5000 کارکنوں کو انتخابی جیت کے گر سکھائے۔ انہوں نے کہا کہا اب گھر گھر کانگریس کا جھنڈا لگانا ہے اور اترپردیش جیتنا ہے۔ یہ لڑائی کانگریس کی نہیں اترپردیش کے ہر شہری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں اب تک 50ہزار کانگریسی کارکن تربیت حاصل کرچکے ہیں۔ آئند ایک مہینے میں دو لاکھ کارکنوں کو ٹریننگ دینے کا ہدف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔