پنڈت نہرو کے یومِ پیدائش پر ’نیشنل ہیرالڈ‘ کا ممبئی ایڈیشن لانچ، تقریب میں کئی اہم رہنما شامل

انگریزی اخبار ’نیشنل ہیرالڈ نے آج اپنا ممبئی ایڈشن لانچ کر دیا، اخبار کے ممبئی ایڈیشن کو اس کے بانی اور ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے 132ویں یوم پیدایش کے موقع پر لانچ کیا گیا

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: انگریزی اخبار ’نیشنل ہیرالڈ نے آج اپنا ممبئی ایڈشن لانچ کر دیا، اخبار کے ممبئی ایڈیشن کو اس کے بانی اور ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے 132ویں یوم پیدایش کے موقع پر لانچ کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر اور مہاراشٹر کے وزیر محصولات بالا صاحب تھورات سمیت کئی اہم لیڈران موجود رہے۔ اس کے علاوہ ایسوسی ایٹڈ جنرل لمیٹڈ (اے جے ایل) کے چیئرمین پون بنسل، سینئر ایڈوٹیریل ایڈوائزر مرنال پانڈے، بزنس ہیڈ پیوش جین اور مقامی ایڈیٹر سوجاتا آنند سمیت کئی اہم شخصیات بھی موجود رہیں۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
پنڈت نہرو کے یومِ پیدائش پر ’نیشنل ہیرالڈ‘ کا ممبئی ایڈیشن لانچ، تقریب میں کئی اہم رہنما شامل
پنڈت نہرو کے یومِ پیدائش پر ’نیشنل ہیرالڈ‘ کا ممبئی ایڈیشن لانچ، تقریب میں کئی اہم رہنما شامل

خیال رہے کہ اس اخبار نے آزادی کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ دراصل، 1919 میں جلیانوالا باغ سانحہ نے گاندھی جی کو ہندوستان کی برطانوی حکومت کے ظالمانہ چہرے کو بے نقاب کر دیا تھا۔ انہیں ڈائر کے ظلم کے گواہ رہے پنجاب کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، لیکن بنجامن گائے ہاریمن نامی ایک برطانوی صحافی وہاں پہنچ چکا تھا۔ امرتسر واپس آنے کے بعد ان کے تیکھے اور تنقیدی مضمونوں نے گاندھی جی کو ستیہ گرہ اور عوامی تحریک چھیڑنے کے لئے ایک مضبوط اور بے خوف میڈیا پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس کرائی۔


دریں اثنا، منی بھون گاندھی جی کا وہ مقبول صدر دفتر بنا جہاں سے 1917 سے 1934 تک موہن داس کرم چند گاندھی نے مہاتما گاندھی اور عوام الناس کے باپو بن چکے گاندھی جی نے ہندوستان کی آزادی کی مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران ان کی ادارت میں دو ہفت روزہ اخباروں کا اہم کردار رہا۔ ایک تھا انگریزی ہفتہ روزہ ینگ انڈیا اور دوسرا گجراتی ماہنامہ نوجیون۔ گاندھی جی کے سابرمرتی کے تین دوست عمر سبحانی، اندوبھائی یاگنیک اور شنکر لال اب تک یہ دونوں پبلیکیشن چلا رہے تھے۔ انہوں نے ان دونوں اخباروں کو گاندھی جی کے حوالے کر دیا تاکہ وہ انہیں اپنے خیالات کا اظہار اور ایک عوامی پیغامبر بنائیں۔

وقت کا تقاضہ اور انگریزی کو معزز لوگوں اور ہندی کو ہندوستانی زبان میں عام لوگوں تک بڑے پیمانے پر پہنچانے کی ضرورت سمجھنے والے گاندھی جی نے ینگ انڈیا کو بائی ویکلی اور نوجیون کو گجراتی ماہانہ کے بجائے ہندی ہفت روزہ کی شکل دی۔ بعد میں جب باپو جیل گئے تو 1938 میں ان کے حکم پر جواہر لال نہرو نے انہی دونوں اشاعتوں کی کوکھ سے آگے چل کر ایسوسی ایٹڈ جنرل ٹرسٹ بنا کر نیشنل ہیرالڈ انگریزی اور نوجیون ہندی میں شائع کرنا جاری رکھا۔


واضح رہے کہ یہ پبلی کیشن سال 1938 میں جواہر لال نہرو کی جانب سے ایک روزنامہ اور ہندوستان کی تحریک آزادی کے قائد کے طور پر شروع کیا تھا۔ نیشنل ہیرالڈ گروپ میں ہندی میں نوجیون اور اردو میں قومی آواز اخبار شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */