راجستھان بلدیاتی انتخاب میں کانگریس کی جیت تاریخی: اجے ماکن

اجے ماکن نے کہا کہ نومبر 2019 سے اب تک ہونے والے 195 شہروں کی میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کونسل کے انتخابات میں 120 سے زیادہ باڈیوں میں کانگریس پارٹی کے صدر بن چکے ہيں

اجے ماکن، تصویر آئی اے این ایس
اجے ماکن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جے پور: کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج اجے ماکن نے راجستھان میں مقامی بلدیاتی اداروں میں کانگریس کی جیت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار پارٹی نے کئی شہروں میں ایک ساتھ بازی ماری ہے۔ اجے ماکن نے ریاست کی نوے اکائیوں میں اپنی حمایت یافتہ سمیت پچاس اکائیوں میں بورڈ بنانے کے بعد اپنے ردعمل میں بات کہی۔

اجے ماکن نے کہا کہ راجستھان کے نوے اکائیوں کے صدور کے انتخابی نتائج کی تاریخ میں پہلی بار کانگریس نے کئی شہروں میں بازی مارلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز نوے اکائیوں کے صدور کے انتخاب میں کانگریس نے 48 بورڈ اور اپنی حمایت یافتہ دو آزاد امیدواروں نے بورڈ تشکیل دیئے، جبکہ بی جے پی کم ہوکر 37 تک سمٹ گئی۔


انہوں نے کہا کہ نومبر 2019 سے اب تک ہونے والے 195 شہروں کی میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کونسل کے انتخابات میں 120 سے زیادہ باڈیوں میں کانگریس پارٹی کے صدر بن چکے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب راجستھان کے شہروں میں کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال نومبر میں دارالحکومت جے پور سمیت چھ کارپوریشنوں میں اپنا میئر بنانے میں کامیاب رہی۔

اجے ماکن نے کہا کہ ریاست کے ان 195 اداروں کے انتخاب میں ساڑھے سات ہزار کونسلر عہدوں میں سے کانگریس نے سب سے زیادہ 3036 عہدوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ بی جے پی کو 2673 عہدوں پر اور 1765 پر آزاد امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔


ریاستی کانگریس کے صدر گو ند سنگھ ڈوٹاسرا نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں اور عالمی وباء کورونا دور میں بہترین انتظامات کی وجہ سے عوام نے کانگریس کی حمایت کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔