کانگریس مہنگائی کے خلاف اپنی میگاریلی کے سلسلے میں 22 جگہ کرے گی پریس کانفرنس

کانگریس ذرائع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ان پریس کانفرنسوں سے پارٹی مہنگائی کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کرے گی اور انہیں اس عظیم ریلی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

کانگریس، تصویر آئی اے این ایس
کانگریس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: مہنگائی کے خلاف کانگریس 4 ستمبر کو دہلی میں ہونے والی اپنی میگاریلی کے سلسلے میں آج ملک بھر میں 22 مقامات پر پریس کانفرنس کرے گی۔ کانگریس ذرائع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ان پریس کانفرنسوں سے پارٹی مہنگائی کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کرے گی اور انہیں اس عظیم ریلی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دہلی ریاستی دفتر میں پارٹی کے قومی ترجمان گورو بلبھ، دہرادون میں الکا لامبا، گوہاٹی میں مہیلا کانگریس کی سربراہ نیٹا ڈیسوزا ، لکھنؤ میں سپریہ شرینیٹ، کلکتہ میں ڈاکٹر اجے کمار، جے پور میں جیتو پٹواری، ممبئی میں پون کھیڑا، پٹنہ میں اکھلیش پرتاپ سنگھ، شملہ میں ابھے دوبے، رائے پور میں راگنی نائک کے ساتھ ہی ملک کی مختلف ریاستوں کی راجدھانی میں کانگریس کے ترجمان پریس کانفرنس کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔