اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں کیجریوال پیش کریں گے اعتماد کا ووٹ

بی جے پی نے کجریوال پر الزام لگایا کہ وہ اسمبلی کو سیاسی مہم کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور لوگوں کی توجہ شراب گھوٹالے سے ہٹانے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

آج بلائے گئے دہلی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں حکمراں عام آدمی پارٹی اور اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان ہنگامہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال اس اجلاس میں ایوان میں اعتماد کا ووٹ پیش کریں گے۔ اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کی جو تعداد ہے اس سے صاف ظاہر ہےکہ حکومت اعتماد کا ووٹ حاصل کر لے گی۔

بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے، کیجریوال نے جمعہ کو الزام لگایا کہ ان کی حکومت کو گرانے کے لیے اپوزیشن پارٹی کا 'آپریشن لوٹس' ناکام ہو گیا ہے کیونکہ وہ عام آدمی پارٹی کے کسی بھی ایم ایل اے کو نہیں توڑ سکی۔


کیجریوال نے کہا تھا، 'میں اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لانا چاہتا ہوں تاکہ دہلی کے لوگوں کے سامنے یہ ثابت ہوسکے کہ بی جے پی کا 'آپریشن لوٹس دہلی' 'آپریشن کیچڑ بن گیا ہے۔' انھوں نے کہا تھا کہ بی جے پی کا 'آپریشن لوٹس' دھوکے سے اقتدار پر قبضہ کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

دوسری طرف، بی جے پی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کجریوال پر الزام لگایا کہ وہ اسمبلی کو سیاسی مہم کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور لوگوں کی توجہ اپنی حکومت کے شراب گھوٹالے سے ہٹانے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔


اہم بات یہ ہے کہ تمام آٹھ بی جے پی ایم ایل اے کو جمعہ کو پورے دن کی کارروائی کے لیے مارشل کے ذریعے ایوان سے باہر نکال دیا گیا۔ 70 رکنی دہلی اسمبلی میں AAP کے 62 اور بی جے پی کے آٹھ ایم ایل اے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔