میزورم میں اقتدار میں آنے پر کانگریس زمین، جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا بل پاس کرے گی: جے رام رمیش

جے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس کی زیر قیادت میزورم قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس ایک نیا بل پاس کرے گا، جو ریاست قبائلی عوام کی زمین، جنگلات اور حقوق کے تحفظ کی ضمانت دے گا

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس نے ہفتہ کے روز ایک بار پھر مرکز پر پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران جنگلات کے تحفظ کے ایکٹ میں ترمیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی زیر قیادت میزورم قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس ایک نیا بل پاس کرے گا، جو ریاست قبائلی عوام کی زمین، جنگلات اور حقوق کے تحفظ کی ضمانت دے گا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا، ’’مودی حکومت نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران جنگلات کے تحفظ کے ایکٹ میں ترمیم کی، جس نے پورے ملک میں، یہاں تک کہ شمال مشرق میں بھی زبردست احتجاج اور غم و غصہ کو جنم دیا۔‘‘


کانگریس لیڈر نے کہا، "انڈین نیشنل کانگریس وعدہ کرتی ہے کہ کانگریس کی زیر قیادت میزورم کی نئی قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس ایک نیا بل منظور کرے گا جو ریاست کے قبائلی لوگوں کی زمینوں، جنگلات اور حقوق کے تحفظ کی ضمانت دے گا۔ جنگلات کنکرنٹ لسٹ کا حصہ ہیں، اس لیے اس بل کو آرٹیکل 254(2) کے تحت منظوری کے لیے صدر جمہوریہ ہند کو بھیجا جائے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’ایم این ایف حکومت کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے فوراً بعد یہ کرنا چاہئے تھا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا کیونکہ وہ بی جے پی کی دھن پر ناچتی ہے۔ زیڈ پی ایم ایسا کبھی نہیں کرے گا کیونکہ اس پارٹی کا نہ تو کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی منظوبہ یا تنظیم اور جلد ہی بی جے پی کے ساتھ اتحاد کر لیں گے۔‘‘ خیال رہے کہ میزورم میں 40 رکنی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 7 نومبر کو ہونے والی ہے اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔