بہار انتخابات کے لیے کانگریس نے جاری کی پہلی فہرست، 48 ناموں کا کیا اعلان

بہار اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس نے اپنے 48 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ کانگریسرکن اسمبلی شکیل احمد خان کدوا سے اوربہار کانگریس کی صدر راجیش رام کٹمبا سے الیکشن لڑیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بہار اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس نے اپنے 48 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ جیسے جیسے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ قریب آتی جا رہی  ہے، یہ اعلان گرینڈ الائنس (آر جے ڈی، کانگریس اور دیگر) کے اندر سیٹوں کی تقسیم کا اعلان ہوتا جا رہا ہے۔ کانگریس کی فہرست میں پہلے اور دوسرے مرحلے کے لیے کئی اہم حلقوں کا احاطہ کیا گیا ہے، لیکن اتحادی شراکت داروں کے ساتھ حتمی فارمولے کا انتظار ہے۔

بہار اسمبلی میں کانگریس قانون ساز  پارٹی کے رہنما شکیل احمد خان کدوا سے اوربہار کانگریس کے  صدر راجیش رام کٹمبا سے الیکشن لڑیں گے۔ غریب داس بچھواڑہ سے الیکشن لڑیں گے، جہاں سی پی آئی پہلے ہی اپنے امیدوار کا اعلان کر چکی ہے۔ ایک طرح سے اس سیٹ  پرگرینڈ الائنس کے دو اتحادیوں کے درمیان دوستانہ مقابلہ ہوگا۔ آنند شنکر سنگھ اورنگ آباد سے دوبارہ الیکشن لڑیں گے۔


کانگریس نے بگاہا سے جیش منگل سنگھ، نوتن سے امت گری، چنپٹیا سے ابھیشیک رنجن، بیتیا سے وصی احمد، رکسول سے شیام بہاری پرساد، گووند گنج سے ششی بھوشن رائے عرف گپو رائے، سیتامڑھی سے امت کمار سنگھ ٹونا وغیرہ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں 6 اور 11 نومبر کو ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔