منریگا کی حالت زار پر کانگریس صدر فکر مند، حکومت کے سامنے رکھے 5 سوالات اور 2 مطالبات

کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت غریبوں کی لائف لائن منریگا کو تڑپا تڑپا کر ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس نے اب 6 مہینوں کے لیے منریگا خرچ کی حد 60 فیصد طے کر دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / تصویر بشکریہ ایکس

user

قومی آواز بیورو

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے منریگا کی حالت زار پر فکر مندی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ مرکز کی نریندر مودی حکومت کو اس کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت منریگا کو دھیرے دھیرے ختم کر رہی ہے۔ ساتھ ہی کانگریس نے منریگا کی کم از کم مزدوری 400 روپے کرنے کا مطالبہ بھی سامنے رکھا ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ جاری کردہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’مودی حکومت غریبوں کی لائف لائن کو تڑپا تڑپا کر ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہو گئی ہے۔ مودی حکومت نے اب سال کے پہلے 6 ماہ کے لیے منریگا خرچ کی حد 60 فیصد طے کر دی ہے۔ منریگا جو آئین کے تحت ’رائٹ ٹو وَرک‘ (کام کا حق) کا قانونی حق یقینی بناتی ہے، اس میں تخفیف کرنا آئین کے خلاف جرم ہے۔‘‘


منریگا کے تعلق سے کانگریس صدر کھڑگے نے مرکزی حکومت کے سامنے 5 سوالات رکھے ہیں، جو اس طرح ہیں:

  1. کیا ایسا مودی حکومت صرف اس لیے کر رہی ہے کیونکہ وہ غریبوں کی جیب سے تقریباً 25 ہزار کروڑ روپے چھیننا چاہتی ہے، جو کہ ہر سال، سال کے آخر تک ڈیمانڈ زیادہ ہونے پر اسے اگلے مالی سال میں الگ سے خرچ کرنے پڑتے ہیں؟

  2. چونکہ منریگا ایک ڈیمانڈ-ڈرائیوین منصوبہ ہے، اس لیے اگر آفات یا خراب موسم کی حالت میں پہلی چھ ماہی کے درمیان طلب میں ڈیمانڈ کا اضافہ ہوتا ہے، تو کیا ہوگا؟ کیا ایسی حد نافذ کرنے سے ان غریبوں کو نقصان نہیں ہوگا جو اپنے ذریعہ معاش کے لیے منریگا پر منحصر ہیں؟

  3. سرحد پار ہو جانے پر کیا ہوگا؟ کیا ریاستی ڈیمانڈ کے باوجود روزگار دینے سے انکار کرنے کے لیے مجبور ہوں گے، یا مزدوروں کو وقت پر ادائیگی کے بغیر کام کرنا ہوگا؟

  4. کیا یہ سچ نہیں کہ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق صرف 7 فیصد کنبوں کو وعدہ کیے گئے 100 دن کا کام مل پایا ہے؟ تقریباً 7 کروڑ رجسٹرڈ ورکرس کو منریگا سے آدھار پر مبنی پیمنٹ کی شرط لگا باہر کیوں کیا گیا؟

  5. 10 سالوں میں منریگا بجٹ کا پورے بجٹ کے حصے میں سب سے کم الاٹمنٹ کیوں کیا گیا؟ غریب مخالف مودی حکومت منریگا مزدوروں پر ظلم ڈھانے پر کیوں آمادہ ہے؟

ان 5 سوالات کو رکھنے کے بعد کانگریس صدر کھڑگے نے 2 مطالبات بھی مودی حکومت کے سامنے رکھے ہیں۔ پہلا مطالبہ یہ ہے کہ منریگا مزدوروں کے لیے روزانہ 400 کی کم از کم مزدوری طے کی جائے، اور دوسرا سال میں کم از کم 150 دن کا کام ملے۔ ساتھ ہی کھڑگے کہتے ہیں کہ ’’منریگا پر خرچ روکنے کی کلہاڑی، ہر غریب کی زندگی پر مودی حکومت کے ذریعہ کیا گیا گہرا حملہ ہے! کانگریس پارٹی اس کی سخت مخالفت کرے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔