ریلوے کی حالت مودی حکومت نے خراب کر ڈالی، کانگریس اس میں پھر سے جان ڈالے گی: ملکارجن کھڑگے

ملکارجن کھڑگے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت میں ریلوے برباد ہو گئی، ریلوے آج بھی کروڑوں ہندوستانیوں کی لائف لائن ہے، لیکن مودی حکومت نے اس کی حالت خراب کر دی ہے۔

ملکارجن کھڑگے، تصویر @INCIndia

ملکارجن کھڑگے، تصویر@INCIndia

user

قومی آوازبیورو

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے لگاتار مرکز کی مودی حکومت کو اس کی عوام مخالف پالیسیوں کے لیے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ آج انھوں نے شعبۂ ریل کی تباہی کا ٹھیکرا وزیر اعظم نریندر مودی و بی جے پی حکومت پر پھوڑا اور کہا کہ حکومت نے ریلوے کی مالیات، تحفظ، قوت اور صلاحیت کو ختم کر اسے تباہ کر دیا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس ایک بار پھر ریلوے کو ہندوستان کے ’ڈیولپمنٹ انجن‘ کی شکل دے گی اور اس میں جان ڈالے گی۔

کانگریس صدر کھڑگے نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ’ایکس‘ سے ایک پوسٹ کیا ہے جس میں انھوں نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت میں ریلوے برباد ہو گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’ٹرینیں محض تشہیر کا ذریعہ بن کر رہ گئی ہیں۔ ریلوے آج بھی کروڑوں ہندوستانیوں کی لائف لائن ہے، لیکن مودی حکومت میں اس کی حالت خراب ہو رہی ہے۔‘‘

کھڑگے نے اپنے پوسٹ میں سی اے جی 2023 کی رپورٹ کا حوالہ بھی دیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ وقت پر چلنے والی میل اور ایکسپریس ٹرینوں کی تعداد 13-2012 میں 79 فیصد سے گھٹ کر 19-2018 میں 69.23 فیصد رہ گئیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ 58459 کروڑ روپے میں سے صرف 0.7 فیصد رقم ٹریک کی تجدیدکاری پر خرچ کی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ ’وندے بھارت ہائی اسپیڈ ٹرین‘ کی اوسط رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی جگہ محض 83 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ کانگریس صدر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مودی حکومت میں جو منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس کے مطابق 2031 تک 750 ریلوے اسٹیشنوں میں سے 30 فیصد ریلوے اسٹیشنز کے ساتھ ساتھ سبھی مال گاڑیوں کی بھی نجکاری ہو جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔