پی ایم مودی پر کانگریس نے ایک بار پھر لگایا ’جھوٹی تشہیر‘ کا الزام، راہل نے کہا ’استیاگرہی‘

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر حملہ آور ہوتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’عادت کے مطابق مودی جی نے آج پھر استیاگرہ کیا۔‘‘

 نریندر مودی، تصویر پی آئی بی
نریندر مودی، تصویر پی آئی بی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر کسانوں کے ساتھ فریب، دھوکہ دہی اور منافقت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ’’پی ایم مودی اور ان کی حکومت کسانوں کو گمراہ کرنا چاہتی ہے اور سرکاری سطح پر جھوٹی اور غلط تشہیر کرکے کسانوں کی اصل صورتحال کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔‘‘

پی ایم مودی کے ذریعہ مدھیہ پردیش کے کسانوں سے مخاطبت کا تذکرہ کرتے ہوئے رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ ’’انہوں نے (پی ایم مودی نے) وہاں بھی اصلیت اور حقائق چھپائے ہیں اور یہ نہیں بتایا کہ ان کی حکومت پہلے سے ہی کسانوں کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے۔‘‘ کانگریس ترجمان کا کہنا تھا کہ مودی جی کو مدھیہ پردیش کے کسانوں کو یہ بھی بتانا چاہئے تھا کہ ان کی حکومت نے جو ن 2017میں پارلیمنٹ میں اعلان کردیا تھا کہ کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس سے پہلے جب مرکز میں کانگریس کی حکومت تھی تو اس نے کسانوں کا 72 ہزار کروڑ روپے کا قرض معاف کیا تھا۔


پی ایم مودی کے ذریعہ مدھیہ پردیش کے کسانوں سے خطاب کیے جانے کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے پی ایم مودی کی باتوں کو ’جھوٹ‘ ٹھہراتے ہوئے پہلے بھی کئی مرتبہ حملہ کیا ہے اور آج کیے گئے ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’عادت کے مطابق مودی جی نے آج پھر استیاگرہ کیا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’کسانوں کی بات سنو، زراعت مخالف قانون واپس لو!‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔