کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے بتائی 28 مئی کی تاریخ، ساورکر سے لے کر وزیر اعظم مودی اور میڈیا تک سب کا تذکرہ

جے رام رمیش نے بتایا ہے کہ 28 مئی کو کیا کیا ہوا تھا اور کیا کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے لکھا ’’ ساورکر، وہ شخص جن کا نظریاتی ماحولیاتی نظام مہاتما گاندھی کے قتل کا باعث بنا، 1883 میں پیدا ہوئے‘‘

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں وزیر اعظم نریندر کے ہاتھوں ملک کے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کر دیا گیا۔ کانگریس سمیت متعدد حزب اختلاف کی جماعتوں نے افتتاحی تقریب کا یہ کہہ کر بائیکاٹ کیا کہ افتتاح وزیر اعظم نہیں بلکہ صدر کے ہاتھوں کیا جانا چاہئے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح آج کے دن اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ ساورکر کا یوم پیدائش ہے، جن کے نظریہ کی وجہ سے گوڈسے نے مہاتما گاندھی کو قتل کیا۔

جے رام رمیش نے آج کے دن کی تاریخ بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 28 مئی کو کیا کیا ہوا تھا اور کیا کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’آج کے دن، 28 مئی کو: - نہرو، وہ شخص جنہوں نے ہندوستان میں پارلیمانی جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے سب سے زیادہ کام کیا، 1964 میں سپرد آتش کیے گئے۔ - ساورکر، وہ شخص جن کا نظریاتی ماحولیاتی نظام مہاتما گاندھی کے قتل کا باعث بنا، 1883 میں پیدا ہوئے۔


جے رام رمیش نے مزید بتایا ’صدر - صدر جمہوریہ بننے والی پہلی آدیوادسی کو اپنے 2023 میں آئینی فرائض کو پورا کرنے اور پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ - پارلیمانی طریقہ کار کو حقارت کی نظر سے دیکھنے والے اور خود کی تعریف کرنے والے آمر وزیر اعظم نے، جو شاذ و نادر ہی پارلیمنٹ میں آتے ہیں یا اس کی کارروائی میں شامل ہوتے ہیں، 2023 میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔‘‘

آخر میں انہوں نے لکھا حقائق کو گھڑنے والے اور تاریخ کو مسخ کرنے والوں اور ڈھول پیٹنے والی میڈیا 2023 میں تاریخی نچلی سطح پر پہنچ گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔