دہلی اسمبلی انتخاب سے قبل کانگریس لگاتار ہو رہی مضبوط، درجنوں عآپ اور بی جے پی لیڈران کانگریس میں شامل

سیماپوری اسمبلی حلقہ کے سابق بی جے پی لیڈر راج کمار انجن اور منا لال چوہان وغیرہ کو دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کانگریس کی رکنیت دلائی۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس میں شامل اشخاص کے ساتھ دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو</p></div>

کانگریس میں شامل اشخاص کے ساتھ دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو

user

قومی آواز بیورو

دہلی اسمبلی انتخاب سے قبل جاری سیاسی سرگرمیوں کے درمیان کانگریس لگاتار مضبوط ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ ایک طرف کانگریس لیڈران و کارکنان مختلف علاقوں میں پہنچ کر کانگریس کے منصوبوں سے عوام کو واقف کرا رہے ہیں، دوسری طرف عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے لیڈران و کارکنان بڑی تعداد میں کانگریس کی رکنیت اختیار کر رہے ہیں۔ آج بھی درجنوں بی جے پی-عآپ لیڈران و کارکنان کو دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کانگریس کی رکنیت دلائی۔

بادلی اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار دیویندر یادو نے آج علاقہ میں منعقد ایک سادہ تقریب میں بی جے پی اور عآپ چھوڑنے والے کئی لیڈران و کارکنان کو کانگریس میں شامل کیا۔ کانگریس کی رکنیت اختیار کرنے والوں میں ایڈووکیٹ نیہا یادو، کرشنا یادو، ساگر سنگھ، گوتم یادو، ستیش اگروال، دھیرج کھتری، نکھل یادو، ویشو، دلیر یادو، گورو، امت، پارس کھتری وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔


سیماپوری اسمبلی حلقہ میں بھی آج کچھ بی جے پی و عآپ لیڈران نے کانگریس کا دامن تھاما۔ سیماپوری اسمبلی حلقہ کے سابق بی جے پی لیڈر راج کمار انجان اور منا لال چوہان کو دیویندر یادو نے کانگریس کی رکنیت دلائی اور امید ظاہر کی کہ وہ کانگریس کے نظریات عوام میں لے کر جائیں گے۔ انھوں نے ان لیڈران و کارکنان کو پارٹی میں شامل کرنے کے بعد کہا کہ یقیناً ان کے ساتھ آنے سے کانگریس کے فتح سے متعلق عزائم کو مضبوطی ملے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔