کانگریس نے کسان قرض معافی کا اپنا وعدہ پورا کیا: کمل ناتھ

سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ "کانگریس نے پندرہ مہینے کی حکومت کے دوران اپنی پالیسی اور نیت متعارف کی ہے۔ حکومت بننے پر پارٹی اپنے دیگر وعدے بھی پورے کرے گی۔"

کمل ناتھ کی فائل تصویر / Getty Images
کمل ناتھ کی فائل تصویر / Getty Images
user

یو این آئی

مرینا: مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ کانگریس حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق کسانوں کے دو لاکھ روپے تک کے قرض معاف کئے ہیں۔ ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے مرینا ضلع کے دمنی اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار رویندر سنگھ تومر کے حق میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس موقع پر سینئر کانگریسی لیڈر اور ریاست کے سابق وزیر اجے سنگھ بھی موجود تھے۔

سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے وقت اپنے ’وچن پتر‘ میں کسانوں کے دو لاکھ روپے تک کے قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اسے پورا بھی کیا گیا ہے۔ کانگریس کی حکومت بننے پر باقی کسانوں کے بھی قرض معاف کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ "اس سلسلہ میں بی جے پی لیڈر جھوٹا بیان دے رہے ہیں۔ کانگریس نے پندرہ مہینے کے دوران اپنی پالیسی اور نیت متعارف کی ہے۔ حکومت بننے پر پارٹی اپنے دیگر وعدے بھی پورے کرے گی۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔