ویڈیو: 10 لاکھ بہاریوں کو ملازمت دے گا 'مہاگٹھ بندھن'، انتخابی منشور کے وعدوں سے بدل سکتی ہے بہار کی تقدیر

بہار انتخاب کے لیے مہاگٹھ بندھن نے انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ اس میں حکومت بنتے ہی بہار کے لیے 10 لاکھ روزگار کا وعدہ ہے۔ 25 نکاتی اس انتخابی منشور میں ایسے وعدے ہیں جو بہار کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

user

قومی آوازبیورو

بہار اسمبلی انتخاب کے لیے پٹنہ میں مہاگٹھ بندھن نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ انتخابی منشور جاری کرنے کے موقع پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو، کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا اور شکتی سنگھ گوہل سمیت کئی دیگر لیڈران موجود تھے۔ انتخابی منشور کے کور پیج پر لکھا ہے 'پرن ہمارا سنکلپ بدلاؤ کا' (قسم ہمارا عزم بدلاؤ کا)۔

اس موقع پر کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ بہار انتخاب نئی حالت بمقابلہ خراب حالت کے درمیان جنگ ہے، یہ انتخاب نیا راستہ اور نیا آسمان بنام ہندو-مسلمان کا انتخاب ہے، یہ انتخاب نئی روشنی بنام ناکام تجربے کی دہائی کا انتخاب ہے، یہ انتخاب خودداری اور ترقی بنام بنٹوارے اور نفرت کا انتخاب ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔