کانگریس کا یوم تاسیس: کھڑگے نے کہا- ’بھارت جوڑو یاترا سے کروڑوں کارکنان کو تحریک ملی، سبھی کو یکجا کرنا ہوگا‘

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نے ملک بھر میں کروڑوں کارکنوں کو آب حیات فراہم کیا ہے۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہی: کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے انڈین نیشنل کانگریس کے 138ویں یوم تاسیس کے موقع پر اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں پرچم کشائی کی۔ اس دوران کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، کانگریس ایم پی راہل گاندھی اور کانگریس کے کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ہمیں کانگریس پارٹی کو متحد کرنے کے لئے نوجوانوں، خواتین، پسماندہ طبقات اور دانشوروں کو اپنے ساتھ شامل کرنا ہوگا۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نے ملک بھر میں کروڑوں کارکنوں کو آب حیات فراہم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ کانگریس نفرت نہیں پھیلاتی۔


خیال رہے کہ کانگریس کا قیام 1885 میں برطانوی دور حکومت میں عمل میں آیا۔ پارٹی کے بانیوں میں دادا بھائی نوروجی، اے او ہیوم اور دنشا واچا جیسے تجربہ کار رہنما شامل تھے۔ کانگریس پارٹی اور اس کے قائدین نے ملک کو برطانوی راج سے آزاد کرانے میں بہت تعاون کیا۔ ملک کو 1947 میں آزادی ملی، اس کے بعد کانگریس ملک کی پہلی بڑی سیاسی جماعت بنی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔