مغربی بنگال انتخابات کے لیے کانگریس کی اسکریننگ کمیٹی میں نسیم خان اور عبدالمنان شامل

کانگریس پارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کانگریس صدر نے مغربی بنگال کے آئندہ انتخابات کے لیے فوری اثر سے ایک اسکریننگ کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کے چیئرمین جے پی اگروال مقرر کیے گیے ہیں۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے تین رکنی اسکریننگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ دہلی سے پارٹی کے لیڈر جے پی اگروال اس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ جبکہ مہاراشٹرا کانگریس کے کارگزار صدر محمد عارف نسیم خان اور بنگال کانگریس کے عبد المنان کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

کانگریس پارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’’کانگریس صدر نے مغربی بنگال کے آئندہ انتخابات کے لیے فوری اثر سے ایک اسکریننگ کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کے چیئرمین جے پی اگروال مقرر کیے گیے ہیں۔‘‘ عہدیدار ارکان میں بنگال کے لیے اے آئی سی سی انچارج جیتن پرساد، پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری اور کانگریس قانون ساز پارٹی کے قائد عبد المنان کے علاوہ مغربی بنگال کے لیے اے آئی سی سی کے سکریٹری بھی شامل ہیں۔


کمیٹی پارٹی کے ممکنہ امیدواروں کے ناموں پر غور کرے گی اور پارٹی سربراہ سونیا گاندھی کی سربراہی والی مرکزی انتخاب کمیٹی سے ناموں کی سفارش کرے گی۔ ریاست میں کانگریس بایاں بازو کی جماعتوں اور انڈین سیکولر فرنٹ (آئی ایس ایف) کے ساتھ اتحاد کر کے انتخابی میدان میں اتر رہی ہے۔ پارٹی نے 294 رکنی اسمبلی کی 92 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔