کانگریس کی ممتا بنرجی کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے کہا کہ ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر ممکن مدد کریں گے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کولکاتا: لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ مصیبت کے اس وقت میں ہم سب مل کر ریاست کے عوام کی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں کے طوفان نے ریاست کو بڑے پیمانے پر تباہ و برباد کردیا ہے۔

اس سے قبل کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پرینکاگاندھی نے بھی ممتا بنرجی کو فون کرکے کانگریس پارٹی بنگال حکومت کے ساتھ ہے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب مل کر مقابلہ کریں گے۔ سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی نے ممتا بنرجی سے کہا کہ ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر ممکن مدد کریں گے۔کانگریس رہنما ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ ہم نے وزیرا عظم مودی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ بنگال حکومت کی خصوصی مدد کی جائے۔ کیوں کہ ریاست میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔


مرکزی حکومت نے بھی ریاست کے عوا م کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خیال رہے کہ دونوں شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ میں صورت حال انتہائی مخدوش ہے۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ ان دونوں ضلع میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اسی وجہ سے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے وزیرا عظم مودی کو سندر بن کے علاقے کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

مشرقی مدنی پور میں بھی بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں اور مغربی مدنی پور میں مکان تباہ وبرباد ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کانگریس ورکروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ امفان طوفان کے دوران ریاست کے عوام کی ہرممکن مدد کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */