کانگریس نے لکھیم پور کھیری واقعہ کے خلاف پیر کے روز ’مون ورت‘ کا کیا اعلان

کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان پیر کے روز 11 اکتوبر کو صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ’مون ورت‘ رکھیں گے اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کی برطرفی کا مطالبہ کریں گے۔

کانگریس، تصویر یو این آئی
کانگریس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ مرکز اور اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کسان مخالف ہے اور بی جے پی کے وزیر کسانوں کو اپنی گاڑی سے کچل رہے ہیں ، جس کے خلاف پارٹی کارکن پیر کے روز ملک بھر میں ’مون ورت‘ رکھیں گے۔ کانگریس نے ہفتہ کے روز یہاں جاری بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا جو رویہ اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں دیکھنے کو ملا ہے وہ بہت افسوسناک ہے۔ اس کے وزیر کی گاڑی کا استعمال کسانوں کو کچلنے کے لئے کیا جارہا ہے۔

کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان پیر کے روز 11 اکتوبر کو صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ’مون ورت‘ رکھیں گے اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کی برطرفی کا مطالبہ کریں گے۔ پارٹی نے ریاستی اکائیوں سے کہا ہے کہ وہ ریاستوں میں راج بھون اور مرکزی حکومت کے دفاتر کے سامنے ’مون ورت‘ رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پارٹی کے سینئر لیڈر، ایم پی، ایم ایل اے اور تمام تنظیموں کے ممتاز افسران اس پروگرام میں شرکت کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */