کانگریس کا کیجریوال پر دہلی کو شراب کا گڑھ بنانے کا الزام

چودھری انل کمار نے کہا کہ کیجریوال نے دہلی میں 1000 محلہ کلینک کھولنے اور اسکولوں کی حالت بہتر کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن شراب مافیا کے دباؤ میں آکر انہوں نے تقریباً 850 ٹھیکے کھولنے کی اجازت دے دی ہے

چودھری انیل
چودھری انیل
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال ملک اور بیرون ملک مہم چلا رہے ہیں کہ انہوں نے دہلی کے حالات میں مثالی تبدیلیاں کی ہیں، لیکن سچائی یہ ہے کہ حالیہ ایکسائز پالیسی کی وجہ سے انہوں نے دہلی کو شراب کا گڑھ بنا دیا ہے۔

دہلی پردیش کانگریس کے صدر چودھری انل کمار نے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ کیجریوال نے دہلی میں 1000 محلہ کلینک کھولنے اور اسکولوں کی حالت بہتر کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن شراب مافیا کے دباؤ میں آکر انہوں نے دہلی میں تقریباً 850 ٹھیکے کھولنے کی اجازت دے دی ہے اور یہ کام نجی ہاتھوں میں سونپ دیا گیا ہے۔ کئی علاقوں میں سرکاری دکانیں بند کر دی گئی ہیں اور وہاں کام کرنے والے ملازمین کا اپنے مستقبل کا علم نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں اتنی بڑی تعداد میں شراب کی دکانوں کے اچانک کھلنے کا مطلب ہے کہ وہ شراب مافیا کے کنٹرول میں آچکے ہیں اور انہیں لوگوں کی صحت کی کوئی فکر نہیں ہے۔ یہ ٹھیکے زیادہ تر ان مقامات پر کھولے جا رہے ہیں جہاں قریب ہی اسکول ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔