پرینکا گاندھی کی مہوبہ میں ریلی، ٹٹولیں گی عوام کی نبض

کانگریس کے سکریٹری پردیپ نروال نے بتایا کہ کانگریس رہنما و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی کا مہوبہ میں پروگرام طے ہوگیا ہے۔ وہ پرتگیہ ریلی کر کے یہاں کے عوام الناس سے براہ راست رابطہ کریں گی۔

پرینکا گاندھی، تصویر @INCUttarPradesh
پرینکا گاندھی، تصویر @INCUttarPradesh
user

یو این آئی

مہوبہ: اترپردیش میں کانگریس کی سوکھی جڑوں کی آبیاری کے لئے کوشاں جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا بندیل کھنڈ کے مہوبہ میں ریلی کرنے جا رہی ہیں جس میں وہ پارٹی کے عزائم کو دہرانے کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی کے کانگریس پر اقربا پروری کی سیاست کرنے کے سلسلے میں لگائے گئے الزامات پر بھی عوامی پلیٹ فارم سے جواب دیں گی۔

کانگریس کے سکریٹری پردیپ نروال نے بدھ کو یواین آئی کو بتایا کہ کانگریس جنرل سکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی کا مہوبہ میں پروگرام طے ہوگیا ہے۔ وہ پرتگیہ ریلی کر کے یہاں کے عوام الناس سے براہ راست رابطہ کریں گی۔ مہوبہ دفتر میں کانپور۔ساگر نیشنل ہائی وے سے وابستہ پٹھا روڈ میں واقعہ چھتر سال اسٹیڈیم کو ان کی ریلی کے لئے مناسب سمجھا گیا ہے۔


اس ریلی میں بندیل کھنڈ کے جھانسی و چترکوٹ دھام ڈویژن سے دو لاکھ کی بھیٹر اکٹھا کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ پرینکا گاندھی کی ریلی میں خواتین، کسانوں و غریب مزدور سماج کی بھیڑ خاص طور سے اکٹھا کرنے کی ذمہ داری کانگریس کے ریجنل ذمہ داروں و کارکنوں کو سونپی گئی ہے۔

مہوبہ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 19نومبر کو ریلی کی تھی۔ اس کے جواب میں ہی کانگریس کے ذریعہ پرینکا گاندھی کی ریلی طے کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریلی کی کامیابی کے لئے کارکنوں کی رہنمائی کے لئے چھتیس گڑھ اور پنچاب کے وزرائے اعلی بالترتیب بھوپیش بگھیل اور چرنجیت چنی بھی مہوبہ پہنچ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔