سی این جی اور پی این جی کی بڑھی ہوئی قیمتوں سے جلد مل سکتی ہے راحت!

مرکزی حکومت نے ملک میں پروڈکشن ہونے والے گھریلو گیس کی قیمتوں کا تجزیہ کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی صدارت انرجی سیکٹر کے ماہر کریٹ پاریکھ کو سونپی گئی ہے۔

سی این جی، تصویر آئی اے این ایس
سی این جی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں اس وقت مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ سبزی، اجناس اور ایل پی جی، سی این جی و پی این جی سبھی کی قیمتیں دن بہ دن بڑھتی ہی چلی جا رہی ہیں۔ اس مہنگائی کی وجہ سے عوام کی پریشانیاں لگاتار بڑھتی جا رہی ہیں۔ اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ مرکزی حکومت کچھ ایسا قدم اٹھانے والی ہے جس سے سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی حکومت نے ملک میں پروڈکشن ہونے والی گھریلو گیس کی قیمتوں کا تجزیہ کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ حکومت نے انرجی سیکٹر کے ماہر کریٹ پاریکھ کی صدارت میں اس پینل کی تشکیل کی ہے جس میں فرٹیلائزر منسٹری سے لے کر گیس پروڈیوسر اور خریداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک یہ پینل اپنی رپورٹ پیش کر دے گی۔


بتایا جا رہا ہے کہ مہنگائی اور آلودگی کو کم کرنے کے مقصد سے گیس کے استعمال کو بڑھانے کی پالیسی پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے تحت حکومت نے ملک میں مجموعی انرجی میں گیس کی حصہ داری کو بڑھا کر 2030 تک 15 فیصد کرنا چاہتی ہے، جو فی الحال 6.2 فیصد ہے۔ اتنا ہی نہیں، 2070 تک زیرو کاربن امیشن کا ہدف بھی ہے۔ عام لوگوں کو سستی شرح پر گیس دستیاب کرانے کے علاوہ مذکورہ پینل کو ایسی پالیسی تیار کرنے کو بھی کہا گیا ہے جو شفافیت سے لے کر بھروسہ مند پرائسنگ ہو جو طویل مدت میں ہندوستان کو گیس بیسڈ اکونومی بنانے میں مدد کرے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔