پرینکا گاندھی کی یوپی کے چترکوٹ میں خواتین سے گفتگو

پرینکا گاندھی نے خواتین کو یقین دہانی کرائی کہ کانگریس پارٹی ان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

چترکوٹ: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کے روز اتر پردیش میں دریائے منداکنی کے ساحل ’رام گھاٹ‘ پر تقریباً 5 ہزار خواتین کے گروپ سے گفتگو کی اور ان کے مسائل سنے۔ آنگن واڑی کارکنوں، آشا کارکنوں، وکلا اور خود مدد گروپوں سمیت عام خواتین نے گھر اور باہر کے کام کے تعلق سے اپنے مسائل بیان کئے اور کانگریس پارٹی کی جانب سے خواتین کے لئے اعلان کردہ ریزرویشن کی ستائش کی۔

پرینکا گاندھی نے خواتین کو یقین دہانی کرائی کہ کانگریس پارٹی ان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ پرینکا گاندھی کے نعرے ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ پر مرکوز اس تقریب کے دوران سماج کے تمام طبقات کی خواتین بالخصوص کم آمدنی والے زمرے کی خواتین کے تفویض اختیارات کے لئے کانگریس لیڈر کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے پہنچیں۔ پرینکا گاندھی نے چترکوٹ کے مشہور مت گجیندر شیو مندر میں بھی پوجا کی۔


پرینکا گاندھی کے لئے کشتی پر ایک مخصوص اسٹیج بنایا گیا تھا، لیکن انہوں نے گفتگو کے دوران خواتین کے ساتھ بیٹھنے کو ترجیح دی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ خواتین کے ساتھ گفتگو کے لئے چترکوٹ کا انتخاب خاص طور پر کیا گیا کیونکہ ضلع کا رام گھاٹ علاقہ بھگوان رام کے تعلق سے کافی اہم قرار دیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔