چھتیس گڑھ میں شرح بے روزگاری ملک میں سب سے کم، سی ایم آئی ای کا انکشاف

سی ایم آئی ای کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ ماہ میں چھتیس گڑھ میں بے روزگاری شرح اب تک کے سب سے کم سطح 0.6 فیصد پر پہنچ گئی، سب سے کم بے روزگاری شرح والی ریاستوں میں چھتیس گڑھ ملک میں اول ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

چھتیس گڑھ نے روزگار مہیا کرانے کے معاملے میں بھی بازی ماری ہے، یہاں حال میں ملک میں سب سے کم بے روزگاری شرح ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ یہ انکشاف کیا گیا ہے سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکونومی (سی ایم آئی ای) ادارہ کے ذریعہ جاری کیے گئے بے روزگاری کے جدید اعداد و شمار میں۔ سی ایم آئی ای کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ ماہ میں چھتیس گڑھ میں بے روزگاری شرح اب تک کی سب سے کم سطح 0.6 فیصد پر پہنچ گئی۔ سب سے کم بے روزگاری شرح والی ریاستوں میں چھتیس گڑھ ملک میں اول ہے۔ مارچ میں ہی ملک میں بے روزگاری شرح 7.5 فیصد رہی۔

آفیشیل طور پر سی ایم آئی ای کی رپورٹ کی بنیاد پر دی گئی جانکاری کے مطابق چھتیس گڑھ 0.6 فیصد کے ساتھ ملک میں سب سے کم بے روزگاری شرح والی ریاستوں میں اول ہے۔ ریاستی حکومت کی پالیسی پر مبنی فیصلے اور بہتر انتظامِ کار سے لگاتار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہو رہے ہیں۔ اس سے ریاست کی بے روزگاری شرح میں لگاتار گراوٹ آ رہی ہے۔ 2 اپریل 2022 کی حالت میں سی ایم آئی ای کے ذریعہ جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بے روزگاری شرح ہریانہ میں 26.7 فیصد، راجستھان اور جموں و کشمیر میں 25-25 فیصد، جھارکھنڈ میں 14.5 فیصد، بہار میں 14.4 فیصد، تریپورہ میں 14.1 فیصد، ہماچل پردیش میں 12.1 فیصد رہی۔


ریاست میں مجموعی ترقی کے ساتھ روزگار کے بہتر مواقع مہیا کرانے کی کوششوں کا عمل آگے جاری رکھنے کے لیے خاکہ تیار کیا گیا ہے اور آنے والے پانچ سالوں میں 12 سے 15 لاکھ روزگار کے نئے مواقع کی تعمیر کرنے کے لیے روزگار مشن چلایا جا رہا ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں بے روزگاری شرح 7.5 فیصد ہے۔ شہری بے روزگاری شرح 8.5 فیصد اور دیہی بے روزگاری 7.1 فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔