’یہ پی ایم جن دھن لوٹ یوجنا ہے‘ تیل کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر راہل گاندھی کا مودی حکومت پر حملہ

راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ 2014 سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کیسے اضافہ ہوا ہے۔

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے تیل کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر ایک بار پھر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’یہ وزیر اعظم کی جن دھن لوٹ یوجنا ہے۔

راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ 2014 سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کیسے اضافہ ہوا ہے۔ راہل گاندھی نے ملک کو یہ بھی سمجھا ہے کہ 2014 میں ٹینک بھرنے کی کتنی قیمت ادا کرنی پڑتی تھی اور آج کیا صورتحال ہے۔


واضح ہو کہ ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 14 دنوں میں تیل کمپنیوں نے 12ویں دن ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 40-40 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔

اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 103.81 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.07 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں آج اضافے کے ساتھ پٹرول کی قیمت 118.83 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 103.07 روپے فی لیٹر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔