چھتیس گڑھ: کانگریس حکومت کا بڑا اعلان، بے زمین قبائلی خاندانوں کو دی جائے گی زمین

بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ’’قبائلی سوسائٹی نے بھی تحریک آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ گیند سنگھ نائیک، شہید ورنارائن سنگھ، گنڈادھور جیسے متعدد مجاہدین آزادی نے ملک کی آزادی میں اہم کردار نبھایا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رائے پور: کانگریس حکمراں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے نوٹیفائڈ علاقوں میں بے زمین قبائلی خاندان کو زمینیں دی جائیں گی۔ ریاست کے نوٹیفائڈ علاقوں میں کوئی قبائلی خاندان بے زمین نہیں رہے گا۔ چھتیس گڑھ شیڈول ٹرائب گورنمنٹ ڈیولپمنٹ سروس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے بھوپیش بھگیل نے یہ جانکاری دی اور بتایا کہ ’’قبائلی سوسائٹی نے بھی تحریک آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔قبائلی معاشرے کے گیند سنگھ نائیک، شہید ورنارائن سنگھ، گنڈادھور جیسے متعدد مجاہدین آزادی نے ملک کی آزادی میں اہم کردار نبھایا ہے۔‘‘

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کے شمالی اور جنوبی علاقے قبائل اکثریتی علاقے ہیں۔ جنگلات کا علاقہ ہونے کے باوجود آبپاشی کے لئے پانی کی قلت ہے۔ ناروا اسکیم کا آغاز حکومت نے کسانوں کے کھیتوں تک پانی پہنچانے کے لئے کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت ندی نالوں کو نئی زندگی دی جارہی ہے۔ اب یہ کام محکمہ جنگلات کے توسط سے کیا جارہا ہے۔ اس اسکیم سے یہ بھی فائدہ ہوا ہے کہ اب جنگلی جانوروں کو جنگل میں آسانی سے پینے کا پانی مل رہا ہے ۔ اس سے رہائشی علاقوں میں جنگلی جانوروں کی آمد رک گئی ہے۔ آب پاشی سے پانی کی دستیابی کی وجہ سے جنگلوں کی ہریالی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */